قیمتی میوہ خرید نہیں سکتیں لیکن گھر میں تو بنا سکتی ہیں.. ڈرائی فروٹس بنانے کا سستا طریقہ جس کا گھر بیٹھے کاروبار بھی کیا جاسکتا ہے

ڈرائی فروٹس کھانا تو سب کو پسند ہوتا ہے لیکن یہ اتنے مہنگے ہوچکے ہیں کہ عام انسان کی قوت خرید سے تو باہر ہوچکے ہیں. البتہ اسنیکنگ یا ناشتے میں کھانے کے لئے ہم آپ کو گھر میں ہی ڈرائی فروٹس بنانے کے ایسے آسان طریقے بتا رہے ہیں جو ایک بار آپ نے بنانا سیکھ لیا تو آپ اس کا چھوٹا سا کاروبار بھی کرسکتے ہیں.

ڈرائی فروٹس بنانے کے لئے موسم کے پکے ہوئے پھل لیں جیسے کہ کیلے، نارنجی، املوک اور سیب لیں اور انھیں دھو کر مطلوبہ سائز اور شکل میں کاٹ لیں.

ان کٹے ہوئے پھلوں کو لیموں ملے پانی کے رس میں کچھ دیر ڈبو کر باہر نکال لیں. اس پانی میں پیدا ہونے والا ایسکوربک ایسڈ پھلوں کا ذائقہ اور رنگت برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے.

اب پھلوں کو ٹرے میں رکھ دیں اور چاہیں تو ہلکی چینی ڈال کر ململ کے کپڑے سے ڈھک دیں اور تیز دھوپ میں رکھ دیں.

اگر آپ مائیکرو ویو میں پھل سکھانا چاہتے ہیں تو آپ کو انھیں ہلکے ترین درجہ حرارت پر رکھ کر کئی گھنٹے سکھانا ہوگا.

یہی کام آپ ائیر فرائیر میں بھی کرسکتے ہیں. بس یہ دھیان رکھیں کہ اتنا خشک نہ کریں کہ وہ سخت ہو کر پتھر بن جائیں بلکہ جب تھوڑے سخت اور کھانے کے قابل ہوں تو انھیں نکال کر ٹھنڈا کر لیں.

ائیر ٹائٹ باکس میں محفوظ کرلیں.

How To Make Dry Fruits At Home

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like How To Make Dry Fruits At Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Dry Fruits At Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1373 Views   |   04 Dec 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

قیمتی میوہ خرید نہیں سکتیں لیکن گھر میں تو بنا سکتی ہیں.. ڈرائی فروٹس بنانے کا سستا طریقہ جس کا گھر بیٹھے کاروبار بھی کیا جاسکتا ہے

قیمتی میوہ خرید نہیں سکتیں لیکن گھر میں تو بنا سکتی ہیں.. ڈرائی فروٹس بنانے کا سستا طریقہ جس کا گھر بیٹھے کاروبار بھی کیا جاسکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قیمتی میوہ خرید نہیں سکتیں لیکن گھر میں تو بنا سکتی ہیں.. ڈرائی فروٹس بنانے کا سستا طریقہ جس کا گھر بیٹھے کاروبار بھی کیا جاسکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔