مولانا طارق جمیل کا بیٹا بھی ڈپریشن سے فوت ہوا ۔۔ ڈپریشن کی بیماری کیا ہے اور اس سے بچنے کے لیے ڈاکٹر اُمِ راحیل کونسی گھریلو اور فائدے مند ٹپ بتاتی ہیں؟

کل شام ساڑھے سات بجے معروف عالمِ دین طارق جمیل کا چھوٹا بیٹا عاصم جمیل ڈپریشن کے باعث اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔ اس غم کے موقع پر پوری قوم جہاں طارق جمیل کے ساتھ کھڑی ہے وہیں کچھ لوگ ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں کہ ایک عالمِ دین جو دوسروں کو خوش رہنے اور اسلام کے طریقے پر چلنا سکھاتے ہیں ان کی اولاد نے ہی خودکشی کرلی ۔۔ جوکہ قاعدے کے اعتبار سے اخلاقی پستی ہے کیونکہ ڈپریشن ایک شدید بیماری ہے جس کو لوگ زیادہ سوچنے یا بے تکا سوچنے سے منسوب کردیتے ہیں مگر ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ اس بیماری کی حساسیت کو ہر ایک کو سمجھنا چاہیے اور دنیا سے جانے والے کے حق میں دعا کرنی چاہیے۔

ڈپریشن کیا ہے؟

کراچی کی آغا خان میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک نفسیات کے پروفیسر ڈاکٹر مراد موسیٰ خان کے مطابق زیادہ تر نفسیاتی بیماریوں کی وجہ موروثی بیماریاں اور ہر فرد کے گرد و پیش کے حالات اور ماحول ہوتا ہے۔ ان کے مطابق ’اگر آپ کے بہن بھائیوں، ماں باپ، والدین یا کسی اور رشتہ دار میں سے کوئی بھی ڈپریشن کا شکار رہا ہے تو امکان ہے کہ یہ آپ کو بھی ہو سکتا ہے۔‘ ماہرِ نفسیات ڈاکٹر علی ہاشمی کا کہنا ہے کہ اگر ڈپریشن کی نوعیت زیادہ نہیں اور آپ بہت زیادہ مسائل کا شکار نہیں ہیں تو اس صورت میں آپ اپنی خوراک ٹھیک رکھ کر، نیند پوری کرکے اور باقاعدگی سے ورزش کرکے خود بھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ’لیکن اگر ڈپریشن کی علامات میں شدت اتنی ہے کہ آپ کے روزمرہ کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں یا گھر والے، دوست یا آس پاسں کے افراد کہہ رہے ہیں کہ آپ میں کوئی واضح تبدیلی آئی ہے تو اسکی صحیح تشخیص کے لیے آپ کو پروفیشنل کی مدد لینی چاہیے۔‘ ان کا کہنا تھا وہ پروفیشنل آپ کا جنرل فزیشن، ماہرِ نفسیاتی امراض، نفسیاتی امراض کا ڈاکٹر یا تھراپسٹ بھی ہو سکتا ہے۔ سائیکالوجسٹ عام طور پر سائیکوتھراپی، کونسلنگ یا سائیکالوجیکل سیشن سے علاج کرتے ہیں جبکہ سائیکیٹرسٹ کچھ مخصوص ٹیسٹوں کے بعد آپ کے لیے دوائی تشخیص کرتے ہیں۔ عام طور پر ان دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں علاج ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔

ڈاکڑ اُمِ راحیل کا ٹوٹکہ:

ڈاکٹر اُمِ راحیل کہتی ہیں: " رات کو سونے سے قبل ایک گلاس نیم گرم پانی میں پودینے کے چند پتے ڈال کر پکا کر پی لیں تو یہ ایک اچھا سموتھی بھی ہے اور دماغی سکون کے لیے ضروری بھی، اس کے علاوہ ڈپریشن سے بچنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ ایک چٹکی چھوٹے چندن کا پاؤڈر نیم گرم پانی سے پھانک لیں۔ مزید تفصیل اس ویڈیو میں:

Depression Ka Aasaan Sa Elaaj Dr Umme Raheel

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Depression Ka Aasaan Sa Elaaj Dr Umme Raheel and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Depression Ka Aasaan Sa Elaaj Dr Umme Raheel to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   29561 Views   |   30 Oct 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 April 2024)

مولانا طارق جمیل کا بیٹا بھی ڈپریشن سے فوت ہوا ۔۔ ڈپریشن کی بیماری کیا ہے اور اس سے بچنے کے لیے ڈاکٹر اُمِ راحیل کونسی گھریلو اور فائدے مند ٹپ بتاتی ہیں؟

مولانا طارق جمیل کا بیٹا بھی ڈپریشن سے فوت ہوا ۔۔ ڈپریشن کی بیماری کیا ہے اور اس سے بچنے کے لیے ڈاکٹر اُمِ راحیل کونسی گھریلو اور فائدے مند ٹپ بتاتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مولانا طارق جمیل کا بیٹا بھی ڈپریشن سے فوت ہوا ۔۔ ڈپریشن کی بیماری کیا ہے اور اس سے بچنے کے لیے ڈاکٹر اُمِ راحیل کونسی گھریلو اور فائدے مند ٹپ بتاتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔