پیشاب کی نالی میں سوزش کی علامات اور آسان قدرتی علاج

پیشاب کی نالی میں سوزش کافی تکلیف دہ مرض ہوتا ہے جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کافی لوگ ہچکچاتے بھی ہیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس سوزش یا یو ٹی آئی کی علامات انتہائی واضح ہوتی ہیں بلکہ اکثر انہیں بیماری کے آغاز سے پہلے ہی پہچانا جاسکتا ہے؟طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سوزش کی علامات واضح ہوتی ہیں مگر اکثر افراد انہیں نظرانداز کردیتے ہیں۔تاہم اگر آپ پیشاب کی نالی کے مرض کی شناخت کرنا چاہتے ہیں تو ان علامات کو ضرور یاد رکھیں۔

ہر وقت پیشاب کی خواہش
یہ یوٹی آئی کی عام علامت ہے جس میں آپ کو ہر وقت ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پیشاب آرہا ہے چاہے آپ ابھی واش روم سے ہی ہو کر کیوں نہ آئے ہو، آپ کو اس حوالے سے ایمرجنسی کا احساس بھی ہوسکتا ہے یعنی ابھی فوراً جانا ضروری ہے وغیرہ۔

بہت کم پیشاب آنا
جب آپ واش روم جائیں تو پیشاب بہت کم آئے، آپ کو محسوس ہو کہ مزید کرنا ہے مگر کوشش کے باوجود نہ ہوسکے یا آپ کو اطمینان نہ ہو۔

جلن کا احساس
اس بیماری کے دوران واش روم جانے پر جلن کا احساس ہوسکتا ہے، آپ کو ایسا لگتا ہے کہ یہ کام انتہائی تکلیف دہ ہے، اس کے علاوہ درد بھی ہوسکتا ہے، دونوں صورتوں میں یہ خرابی کی ہی علامت ہوتا ہے۔

خون آنا
یو ٹی آئی کے مرض میں اکثر پیشاب میں خون آتا ہے تاہم ضروری نہیں کہ ہر کسی کے ساتھ ایسا ہو، اسی طرح وہ دیکھنے میں دھندلا بھی ہوسکتا ہے۔

بو آنا
مثانے میں کسی بھی قسم کے انفیکشن کے نتیجے میں پیشاب کی بو بہت بری جاتی ہے، اگر آپ کو بھی بدبو کے ساتھ اوپر دی جانے والی علامات میں سے کسی کا تجربہ ہو تو یہ یوٹی آئی کا مرض ہوسکتا ہے، اس صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اس کی ہدایات کے مطابق ٹیسٹ کروائیں۔

پیشاب کی رنگت
پیشاب کی رنگت بہت کچھ بتا سکتی ہے، بشمول پیشاب کی نالی میں انفیکشن کے۔ اگر یہ رنگت زرد یا شفاف سے ہٹ کر کچھ اور ہو تو یہ فکرمندی کی نشانی ہے۔ سرخ یا بھوری رنگت انفیکشن کی علامت ہے، تاہم پہلے یہ دیکھ لیں کہ آپ نے ایسی کوئی غذا تو نہیں کھائی جس کی رنگت گلابی، نارنجی یا سرخ ہو۔

انتہائی شدید تھکاوٹ
پیشاب کی نالی میں سوزش درحقیقت مثانے کا انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے، کسی بھی طرح انفیکشن کے نتیجے میں جب جسم کو اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ غلط ہورہا ہے، تو ورم پیدا ہونے لگتا ہے، حفاظتی اقدامات کے ساتھ وہ خون کے سفید خلیات کو خارج کرتا ہے، جس کے نتیجے میں تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔

بخار
دیگر علامات کے ساتھ اکثر بخار بھی پیشاب کی نالی میں سوزش کی شدت میں اضافے اور اس انفیکشن کا گردوں کی جانب پھیلنے کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ اگر 101 فارن ہائیٹ سے زیادہ کا بخار ہو یا ٹھنڈک محسوس ہوتی ہو یا رات کو سوتے ہوئے جسم پسینے میں بھیگ جاتا ہو تو فوری طور پر طبی امداد سے رجوع کرنا چاہئے۔

ناخن کی یہ رنگت خطرے کی علامت
کیا آپ کو معلوم ہے کہ انگلیوں کے ناخن آپ کی صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتے ہیں؟جی ہاں یقین کرنا شاید مشکل ہو مگر ڈاکٹر آپ کی صحت کے بارے میں ناخنوں کو دیکھ کر بہت کچھ بتاسکتے ہیں۔خاص طور پر اگر ناخن دو رنگ کے ہوں تو یہ علامت ہے کہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔

ہندوستان میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کہ اگر ناخن کے نچلے حصے کی رنگت سفید اور اوپری حصے کی بھوری یا براؤن ہو تو یہ گردوں کے امراض کی نشانی ہوتی ہے۔اس تحقیق کے دوران سو ایسے مریضوں کا تجزیہ کیا گیا تھا جو کہ گردوں کے امراض کا شکارتھے۔

محققین نے دریافت کیا کہ 36 فیصد ایسے مریضوں کے ناخنوں کی رنگت سفید اور بھوری تھی جسے ہاف اینڈ ہاف نیل بھی کہا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ناخن کی ایسی رنگت کی ممکنہ وجہ مخصوص ہارمونز کا اجتماع اور خون کی کمی ہے جو کہ گردوں کے امراض میں عام ہوتے ہیں۔اگر آپ کو ناخن دو رنگ میں نظر آئے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں، خاص طور پر اگر جسم میں خارش کی شکایت بڑھ جائے، منہ کا ذائقہ بدل جائے یا پیشاب بہت زیادہ یا کم آنے لگے۔

UTIکا آسان گھریلو علاج
پیپل کے درخت کی چھال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس گرام
پانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک گلاس

بنانے کا طریقہ :
کسی برتن میں پانی اور پیپل کی چھال شامل کرکے پکائیں ۔
اتنا پکائیں کہ پانی پون گلاس رہ جائے ۔
کسی برتن میں چھان کر ٹھنڈا ہونے دیں ۔

استعمال کا طریقہ :
صبح و شام اس کا استعمال کریں ۔
انشاء اللہ صرف دو بار پینے سے ہی UTIکا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

نوٹ:
۱۔ پیپل کا درخت بہت عام ہے اس کی چھال باآسانی مل سکتی ہے ۔
۲۔ چھال کی اندر والاحصہ استعمال کرنا ہے ۔
اُمید ہے آپ کو یہ نسخہ پسند آیا ہوگا تو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں تاکہ بجائے پیسہ خرچ کرنے کے قدرتی اشیاء سے اپنے مسائل خود حل کریں۔

Uti Ka Gharelu Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Uti Ka Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Uti Ka Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   19562 Views   |   18 Aug 2020

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

پیشاب کی نالی میں سوزش کی علامات اور آسان قدرتی علاج

پیشاب کی نالی میں سوزش کی علامات اور آسان قدرتی علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیشاب کی نالی میں سوزش کی علامات اور آسان قدرتی علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔