سرف نہیں نمک اور سوڈا ڈالیں ۔۔ کپڑے دھوتے وقت مشین میں یہ چیزیں کیوں ڈالنا چاہیے؟ کچھ ایسی معلومات جو ہر عورت کی مشکل آسان کر دے

ہر ہفتے میں ایک مرتبہ واشنگ مشین میں کپڑے ہر گھر میں دھلتے ہیں چاہے وہ کم ہوں یا زیادہ کیونکہ پردے، کُشن، تکیوں کے کوور، چادریں وغیرہ مشین میں آسانی سے دھل جاتی ہیں۔ لیکن ہفتے بھر کے کپڑے ایک ساتھ صاف ستھرے دھونے میں سرف کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے تاکہ گندے کپڑے نہ رہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ واشنگ مشین میں سرف کے ساتھ کچن میں موجود کونسی چیزوں کو استعمال کرنے سے سرف کی کھپت بھی کم ہوتی ہے اور کپڑے بھی اچھے دھلتے ہیں۔

نمک:

زیادہ کپڑے ایک ساتھ دھونے سے سرف کا استعمال کم کرنے والی خواتین کے لئے سب سے شاندار ٹوٹکہ ہے کہ وہ مشین میں نمک ڈال کر کپڑے دھو لیں۔ اس سے نمک میں موجود سلفر کمپاؤنڈز سرف کے ایسٹک مالیکیولر کمپاؤنڈز کے ساتھ مل کر کیمیائی خواص پیدا کرتے ہیں جن سے کپڑوں میں لگی گرد اور دھول مٹی بھی جلد سے جلد نکلتی ہے اور ان کا رنگ بھی خراب نہیں ہوتا ہے۔

مہنگے کپڑوں کو دھونے کے لئے یہ سب سے مجرب عمل ہے کیونکہ اس سے رنگ خراب نہیں ہوتا اور سوتی کپڑوں کی چمک میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

مشین میں نمک ڈالنے سے آپ کو قمیضوں کے کالر کو ہاتھ سے رگڑنا نہیں پڑے گا کیونکہ یہ کپڑوں کی اندرونی تہہ میں جا کر ضدی داغ نکال باہر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بیکنگ سوڈا:

٭ کپڑے دھوتے وقت مشین میں بیکنگ سوڈا ڈالنے سے سرف کا استعمال بھی کم ہوتا ہے اور کپڑوں کے کالر پر لگے ضدی داغ بھی جلد نکل جاتے ہیں۔

٭ وہ کپڑے جن کو بلیچ میں دھونے سے منع کیا جاتا ہے لیکن داغ دھبے لگنے کی صورت میں بلیچ کا استعمال لازمی کرنا پڑتا ہے ان کو صاف کرنے کے لیے بیکنگ پاؤڈر اور سرف ایک اچھے ٹونر بلیچ کا کام کرتے ہیں۔

٭ بیکنگ سوڈا سوتی کپڑوں کے دھاگوں کو نرم و ملائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جتنے بھی کلینرز اور بلیچ پولیسٹر کو صاف کرنے میں استعمال ہوتے ہیں ان میں بیکنگ پاؤڈر استعمال ہوتا ہے۔

فوائل:

فوائل میں الیکٹرولائٹس کی خصوصیات ہوتی ہیں جو کپڑوں کے اندر سے مٹی اور دھول کے ساتھ ساتھ داغ دھبوں کو فوری صاف کرنے میں مدد دیتی ہیں اور دوسرا بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر کپڑوں کے دھاگے نرم پڑ جائیں اور دھلائی کی وجہ سے یہ بے رونق ہو رہے ہیں تو فوائل سے ان کے دھاگوں کی نمی ختم ہو جاتی ہے اور پرانے کپڑے بھی نئے جیسے لگتے ہیں۔

المونیم فوائل ڈرائر میں ڈالنے کا فائدہ:

کپڑے سکھانے کے لیے ڈرائر میں المونیم فوائل کی بال ڈالنے سے کپڑے جلد خُشک ہو جائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ اگر کسی کپڑے پر کاغذ یا گلے بنانے والی چپس بٗکرم چپک گئی ہوگی تو وہ بھی الگ ہو جائے گی۔

Surf Ke Baghair Kapray Dhony Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Surf Ke Baghair Kapray Dhony Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Surf Ke Baghair Kapray Dhony Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   76012 Views   |   03 Nov 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

سرف نہیں نمک اور سوڈا ڈالیں ۔۔ کپڑے دھوتے وقت مشین میں یہ چیزیں کیوں ڈالنا چاہیے؟ کچھ ایسی معلومات جو ہر عورت کی مشکل آسان کر دے

سرف نہیں نمک اور سوڈا ڈالیں ۔۔ کپڑے دھوتے وقت مشین میں یہ چیزیں کیوں ڈالنا چاہیے؟ کچھ ایسی معلومات جو ہر عورت کی مشکل آسان کر دے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سرف نہیں نمک اور سوڈا ڈالیں ۔۔ کپڑے دھوتے وقت مشین میں یہ چیزیں کیوں ڈالنا چاہیے؟ کچھ ایسی معلومات جو ہر عورت کی مشکل آسان کر دے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔