نئی لڑکیاں بہت جلدی خود کو عظیم سمجھنے لگتی ہیں۔۔ لیلیٰ زبیری نے آج کل کی اداکاراؤں کو نخرے کرنے پر کھری کھری سنا دی

"مجھے سب سے بڑا فرق یہ لگتا ہے کہ آج کل کی اداکارائیں خود کو بہت جلدی بہت کچھ سمجھنے لگتی ہیں، لیکن ہم ایسے نہیں تھے، اس وقت ایسی سوچ نہیں تھی کہ ہم 'ڈیواز' بن جائیں۔" لیلیٰ زبیری نے حالیہ انٹرویو میں نئی نسل کی اداکاراؤں کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

80 کی دہائی میں شوبز میں قدم رکھنے والی لیلیٰ زبیری نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو اور پی ٹی وی کے ڈراموں سے کیا۔ نرم مزاج اور مخلصانہ کام کے جذبے کی حامل اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے دور میں صرف کام کا جنون ہوتا تھا، شہرت کا بھوت سر پر سوار نہیں تھا۔ آج کے دور میں، ان کے مطابق، ینگ جنریشن تیزی سے کامیابی چاہتی ہے اور شارٹ کٹس پر زیادہ یقین رکھتی ہے۔

لیلیٰ نے انڈسٹری میں موجود کچھ رویوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "بعض اوقات ہم سیٹ پر موجود ہوتے ہیں لیکن لیڈ اداکارہ نہیں ہوتیں، سینئر اداکار ان کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں۔" مزید بتایا کہ پروڈکشن کی گاڑی سے متعلق بھی بعض اوقات عجیب مطالبات سامنے آتے ہیں، جیسے کچھ لڑکیاں اکیلے سفر پر اصرار کرتی ہیں۔

لیلیٰ زبیری کا ماننا ہے کہ وقت کے ساتھ انڈسٹری کی روایات اور اقدار میں بڑی تبدیلی آئی ہے، لیکن کام کے ساتھ مخلصی اور پیشہ ورانہ جذبے کی اہمیت ہمیشہ رہنی چاہیے۔

Laila Zubairi Ajkal Ki Actresses Par Ghussa Ho Gaen

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Laila Zubairi Ajkal Ki Actresses Par Ghussa Ho Gaen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Laila Zubairi Ajkal Ki Actresses Par Ghussa Ho Gaen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   609 Views   |   14 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

نئی لڑکیاں بہت جلدی خود کو عظیم سمجھنے لگتی ہیں۔۔ لیلیٰ زبیری نے آج کل کی اداکاراؤں کو نخرے کرنے پر کھری کھری سنا دی

نئی لڑکیاں بہت جلدی خود کو عظیم سمجھنے لگتی ہیں۔۔ لیلیٰ زبیری نے آج کل کی اداکاراؤں کو نخرے کرنے پر کھری کھری سنا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نئی لڑکیاں بہت جلدی خود کو عظیم سمجھنے لگتی ہیں۔۔ لیلیٰ زبیری نے آج کل کی اداکاراؤں کو نخرے کرنے پر کھری کھری سنا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔