جامن کھانے کے چند حیرت انگیز فائدے

جامن موسم گرما میں آنے والا ایسا پھل ہے جو کہ اپنی نزاکت کے سبب بہت کم وقت کے لیے آتا ہے اور جلد ہی موسم گزر جانے پر غائب ہو جاتا ہے مگر اس کے فوائد اتنے ہیں کہ اس پھل کا چھلکا گھٹلی گودہ ہر ہر چیز طبی اعتبار سے اپنے اندر فوائد کا خزانہ چھپائے ہوئے ہوتا ہے- اس وجہ سے ہر کوئی اس کے موسم میں اس کو کم از کم ایک بار ضرور استعمال کرے- اس کے مقابلے میں آلوچہ اگرچہ کافی فوائد کا حامل ہوتا ہے مگر ایک جانب تو اس کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے اور دوسری جانب فوائد کے اعتبار سے وہ جامن کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے- آج ہم آپ کو اس کے مختلف حصوں کے وہ فوائد بتائيں گے جو مختلف بیماریوں میں بطور دوا استعمال کی جا سکتی ہیں-

1: جامن کا پھل
جامن کا پھل اپنے مزاج کے اعتبار سے سرد و خشک ہوتا ہے اس وجہ سے اس کا استعمال گرمی کے موسم میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے

ذیابطیس کے مریضوں کے لیے
ذیابطیس کے مریضوں کے لیے ویسے تو تمام پھل بہت کم مقدار میں کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے- مگر جامن کے پھل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ معالجین نہ صرف اس پھل کو کھانے کا مشورہ دیتے ہیں بلکہ جامن کے ساتھ دیگر پھل بھی معمول سے اگر زيادہ مقدار میں کھا بھی لیۓ جائيں تو خون میں شو گر کی مقدار کو بڑھنے نہیں دیتا ہے-

بدہضمی کا خاتمہ کرتا ہے
بد ہضمی اور دست وغیرہ جو کہ گرمی کے موسم میں اکثر ہو جاتے ہیں ایسی صورت میں جامن کا استعمال ہاضمے کے عمل کو بہتر بنا کر دست روکتا ہے-

لو کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے
چونکہ یہ پھل سرد مزاج کا حامل ہوتا ہے اس وجہ سے شدید گرمی میں جب کہ لو لگنے یا ہیٹ اسٹروک کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ایسے وقت میں جامن کا استعمال جسم کو اس خطرے سے بچاتا ہے-

وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے
جامن کےاندر یہ خاصیت بھی موجود ہوتی ہے کہ یہ وزن کو گھٹانے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے جن لوگوں کا وزن کم نہ ہو رہا ہو ان کو چاہیۓ کہ وہ ہر روز ایک پیالہ بھر کر جامن کا کھائيں اور اس سے وزن گھٹائيں-

منہ کے چھالوں کے لیے
جامن کا پھل منہ کے چھالوں کے لیے اور گلے کی خرابی کے لیۓ بھی بہت مفید ہوتا ہے اس سے مسوڑوں کی سوزش میں بھی آرام ملتا ہے-

کینسر سے بچاتا ہے
اس میں پولی فینول نامی ایک کیمیکل موجود ہوتا ہے جو ایسے خلیات کو بننے سے روکتا ہےجو کہ کینسر کا باعث بننے والے خلیات کو روکتا ہے اور کینسر کے خطرے سے بچاتا ہے-

Jamun Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jamun Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jamun Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10599 Views   |   20 Jun 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جامن کھانے کے چند حیرت انگیز فائدے

جامن کھانے کے چند حیرت انگیز فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جامن کھانے کے چند حیرت انگیز فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔