"نئے اداکار اپنی توانائی سیلفیز میں لگا دیتے ہیں، مکالمے یاد کرنا بھی ضروری ہے!"
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے حال ہی میں جونیئر فنکاروں کے غیر سنجیدہ رویے پر کھل کر بات کی ہے۔ وہ ان دنوں اپنے ڈراموں "غیر" اور "اے عشق جنون" کی پرفارمنس پر ملے جلے تبصروں کے باعث خبروں میں ہیں، لیکن ان کا تازہ بیان سوشل میڈیا پر ایک نیا موضوع بن گیا ہے!
اُشنا شاہ نے محسن عباس حیدر کے ساتھ ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ جونیئر آرٹسٹوں کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے ناخوش ہیں۔ ان کے مطابق، بہت سے ایسے اداکار جو صرف ایک یا دو سین کے لیے آتے ہیں، وہ اپنے کام پر توجہ نہیں دیتے، جس کی وجہ سے مکمل سین متاثر ہوتا ہے۔
اُشنا شاہ نے مزید کہا کہ یہ جونیئر اداکار زیادہ تر وقت مین کاسٹ کے ساتھ سیلفیز لینے میں گزارتے ہیں اور اپنے مکالمے یاد کرنے پر دھیان نہیں دیتے۔ جب یہی سین ٹی وی پر آتے ہیں تو ناظرین کو ان کی ناتجربہ کاری واضح نظر آتی ہے، جو سین کی مجموعی کوالٹی پر اثر انداز ہوتی ہے۔
اُشنا شاہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ کچھ لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں پروفیشنل ازم ضروری ہے، جبکہ کچھ نے کہا کہ جونیئر اداکاروں کو سینئرز کی رہنمائی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ushna Shah Criticizing Junior Actors and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ushna Shah Criticizing Junior Actors to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.