بچپن سے شوق تھا کہ بڑی ہو کر طلاق یافتہ بنوں گی۔۔ طلاق کے بارے میں پوچھے گئے سوالوں پر کرن اشفاق غصے سے پھٹ پڑیں

جب بھی کسی جوڑے کی طلاق ہوتی ہے لوگ سچ جانے بغیر ہمیشہ عورت کو ہی مورد الزام ٹہراتے ہیں۔ جبکہ اکثر غلطی مرد یا عورت کسی کی بھی نہیں ہوتی لیکن دو لوگ ایک ساتھ نہیں رہ پاتے جس پر وہ علحیدگی اختیار کرلیتے ہیں۔ شوبز کی دنیا میں کرن اشفاق اور عمران اشرف کی طلاق نے جہاں مداحوں کے دل دکھائے وہیں ان دونوں نے ایک دوسرے کے بارے میں ہمیشہ مثبت رویہ رکھا البتہ حال ہی میں کرن نے انسٹاگرام پر “آسک می آ کوئسچن“ کے نام سے سیگمنٹ رکھا جہاں لوگوں نے زیادہ تر سوالات ان کی طلاق کے بارے میں ہی کیے اور بالآخر کرن اشفاق جواب دیتے دیتے پھٹ پڑیں۔

ایک صارف نے پوچھا کہ طلاق کے باوجود آپ ابھی بھی عمران اشرف کو فالو کررہی ہیں جس پر کرن نے جواب دیا کہ طلاق نامے پر یہ نہیں لکھا ہوا کہ تھا طلاق کے بعد ان فالو کرکے بلاک بھی کر دینا ہے۔ جبکہ ایک صارف کے سوال “کیا آپ طلاق لینا چاہتی تھیں“ کے جواب میں کرن نے انتہائی غصے سے جواب دیا کہ “جی میرا بچپن سے خواب تھا کہ میں بڑی ہوکر طلاق یافتہ بنوں، آپ کا دماغ ٹھیک ہے بہن؟‘

ایک سوال کے جواب میں کرن کا کہنا تھا کہ ’نکاح والی رات ان کے انسٹاگرام سے شادی سے پہلے کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی گئی تھیں۔‘ جبکہ ایک جواب میں انھوں نے بتایا کہ طلاق کے بعد آپ ہنسیں یا روئیں باتیں صرف عورت کو سننی پڑتی ہیں۔

Kiran Ashfaque Instagram Strories Answers

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kiran Ashfaque Instagram Strories Answers and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kiran Ashfaque Instagram Strories Answers to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   19282 Views   |   21 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بچپن سے شوق تھا کہ بڑی ہو کر طلاق یافتہ بنوں گی۔۔ طلاق کے بارے میں پوچھے گئے سوالوں پر کرن اشفاق غصے سے پھٹ پڑیں

بچپن سے شوق تھا کہ بڑی ہو کر طلاق یافتہ بنوں گی۔۔ طلاق کے بارے میں پوچھے گئے سوالوں پر کرن اشفاق غصے سے پھٹ پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچپن سے شوق تھا کہ بڑی ہو کر طلاق یافتہ بنوں گی۔۔ طلاق کے بارے میں پوچھے گئے سوالوں پر کرن اشفاق غصے سے پھٹ پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔