دلہن کے روپ میں دیکھ کر آنکھیں بھر آئیں۔۔ جوان بیٹوں نے ماں کی دوسری شادی کروا کے مثال قائم کر دی

"ان عورتوں کے لیے جو زندگی اور محبت کو دوسرا موقع دینے کا حوصلہ رکھتی ہیں"

یہ الفاظ شادی کی ایک فوٹوگرافر شایان آثر کے ہیں، جنہوں نے ایک انتہائی جذباتی لمحے کو کیمرے میں محفوظ کیا اور اس تجربے کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ شایان کا کہنا تھا کہ؛

11 سالوں میں یہ میری زندگی کا سب سے زیادہ جذباتی لمحہ تھا۔ ایک سنگل ماں کی بیٹی ہونے کے ناطے، میں جانتی ہوں کہ پاکستانی معاشرے میں یہ سفر کتنا مشکل ہوتا ہے۔ مگر عائشہ کو ان کے نکاح کے دن دلہن کے روپ میں دیکھ کر آنکھیں نم ہوگئیں۔

میں نے عائشہ کو مشورہ دیا کہ وہ شادی سے چند دن پہلے روایتی فرسٹ لک کے بجائے، ایک خاص فرسٹ لک اپنے بیٹوں کے ساتھ رکھیں۔ جب ان کے بیٹوں نے اپنی ماں کو دلہن کے روپ میں دیکھا تو وہ خوشی اور جذبات سے بھر گئے۔ یہ لمحہ محبت، قبولیت اور حمایت کا ایسا مظہر تھا جسے دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔

بیٹوں کا ماں کے لیے جذبہ:

پاکستان میں شادی ایک بڑا چیلنج ہوتی ہے، اور خاص طور پر دوسری شادی ایک عورت کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں۔ سنگل ماں کے طور پر زندگی گزارنا پہلے ہی ایک مشکل راستہ ہے، مگر اپنی زندگی کو دوبارہ جینے کا حوصلہ دکھانا ایک بڑی جیت ہے۔

عائشہ کی کہانی:

عائشہ کی شادی کا یہ لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جہاں دونوں بیٹوں نے اپنی والدہ کے لیے محبت اور سپورٹ کا ایسا مظاہرہ کیا کہ لوگ داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ اپنے بیٹوں کے سہارے زندگی کا نیا باب شروع کرنا واقعی اللہ کا ایک انمول تحفہ ہے۔

دوسری شادی کا حوصلہ:

پاکستان جیسے معاشرے میں جہاں خواتین کو 26 سال کی عمر کے بعد شادی کے لیے "بڑی عمر" کا طعنہ دیا جاتا ہے، وہاں عائشہ جیسی خواتین ایک مثال ہیں۔ انہوں نے ثابت کیا کہ عورت کسی بھی عمر میں اپنی خوشیوں کا حق رکھتی ہے، اور اس میں ان کے بیٹوں کی محبت نے سونے پر سہاگہ کردیا۔

خوابوں کو حقیقت بنانے والی مائیں:

یہ شادی نہ صرف عائشہ کی ہمت اور حوصلے کی کہانی ہے بلکہ ان بیٹوں کی محبت اور احترام کا ثبوت بھی ہے جو اپنی والدہ کے چہرے پر خوشی دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ لمحہ معاشرے کے لیے ایک پیغام ہے کہ عورتوں کی خوشی اور خوابوں کو نظر انداز نہ کریں۔

"اللہ ہر ماں کو ایسے بیٹے عطا کرے، جو ان کی خوشی کو اپنی ترجیح بنائیں، اور ہر عورت کو عائشہ جیسا حوصلہ دے کہ وہ اپنی زندگی کو نئے انداز سے جینا شروع کرے۔

Two Son Accepting Mothers Second Marriage Goes Viral

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Two Son Accepting Mothers Second Marriage Goes Viral and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Two Son Accepting Mothers Second Marriage Goes Viral to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   20593 Views   |   16 Dec 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دلہن کے روپ میں دیکھ کر آنکھیں بھر آئیں۔۔ جوان بیٹوں نے ماں کی دوسری شادی کروا کے مثال قائم کر دی

دلہن کے روپ میں دیکھ کر آنکھیں بھر آئیں۔۔ جوان بیٹوں نے ماں کی دوسری شادی کروا کے مثال قائم کر دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دلہن کے روپ میں دیکھ کر آنکھیں بھر آئیں۔۔ جوان بیٹوں نے ماں کی دوسری شادی کروا کے مثال قائم کر دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔