شدید سر درد کو منٹوں میں دور کیسے بھگائیں؟ ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا ایسا طریقہ جس سے صرف 7 منٹ میں سر درد سے ملے نجات

سر درد ایسا مسئلہ ہے جو بڑوں تو بڑوں آج کل کے بچوں کو بھی ہوجاتا ہے۔ اس میں اتنی تکلیف ہوتی ہے کہ درد سے نڈھال شخص آنکھیں بھی نہیں کھول پاتا اور پھر اگر یہ درد کام کے دوران شروع ہوجائے تو کام بھی ادھورے رہ جاتے ہیں۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو سر درد سے نجات کا ایسا فوری طریقہ بتائیں گے جس میں کسی دوا یا کیمیکل کے بجائے باورچی خانے کی عام اور ہربل چیزوں کا استعمال کیا جائے گا۔

مشہور ڈاکٹر ام راحیل نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ اگر کسی کو اچانک سر میں درد شروع ہوجائے تو باورچی خانے میں رکھی دو بڑی الائچی کے دانے نکالیں اور اسے ایک چائے کا چمچ چینی میں ملا کر چبائیں اور دھیرے دھیرے اس کا عرق حلق میں اتاریں۔ یہ عمل تقریبا 7 سے 8 منٹ تک کریں۔ اس سے بغیر دوا کے سر کا درد کم ہوجائے گا۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لئے

وہ لوگ جو چینی سے پرہیز کررہے ہیں یا پھر ذیابیطس کا شکار ہیں انھیں چاہئے کہ دو بڑی الائچی میں 10 سے 12 پتیاں پودینے کی ڈالیں اور بالکل چھوٹا سا ادرک کا ٹکڑا ملا کر 7 سے 8 منٹ تک چبائیں۔ اس سے بھی سر کا درد جاتا رہے گا۔ البتہ یہ مستقل علاج نہیں ہے۔ اگر سر درد ہورہا ہو تو اس کے پیچھے نگاہوں کی کمزوری یا کوئی سنجیدہ مسئلہ ہوسکتا ہے۔ لہذا اسے فوری چیک کروائیں۔

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1159 Views   |   11 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about شدید سر درد کو منٹوں میں دور کیسے بھگائیں؟ ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا ایسا طریقہ جس سے صرف 7 منٹ میں سر درد سے ملے نجات and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (شدید سر درد کو منٹوں میں دور کیسے بھگائیں؟ ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا ایسا طریقہ جس سے صرف 7 منٹ میں سر درد سے ملے نجات) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.