مری ہوئی ماں کی خواہش تھی کہ بڑا افسر بنوں.. غریب مزدور کے بیٹے سے سی ایس ایس آفیسر بننے والے بلال پاشا کا انتقال کیسے ہوا؟

"میری مرحومہ ماں کی آخری خواہش تھی کہ میں اعلیٰ افسر بنوں. اب وہ زندہ نہیں ہیں لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ ماں آپ کی جو آرزو تھی وہ میں نے پوری کردی اور میں افسر بن گیا ہوں"

ماں سے محبت کا اظہار کرنے والے اس بیٹے کو کیا معلوم تھا کہ جس محنت سے اس نے افسری کا امتحان پاس کیا ہے ایک دن وہی عہدہ اس کی جان لے لے گا اور وہ اپنی مرحومہ ماں سے جا ملے گا.

بلال پاشا جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقہ میں پیدا ہوئے. ان کے والد دیہاڑی دار مزدور تھے۔ مالی حالات خراب تھے جس کی وجہ سے مسجد میں ہی قائم مکتب سے پرائمری پاس کی۔ لیکن محنتی بلال پاشا نے چھٹی جماعت سے اے بی سی پڑھنا شروع کر کے بھی انٹر میڈیٹ ایمرسن کالج ملتان اور بیچلر زرعی یو یونیورسٹی فیصل آباد سے کیا اور پھر ایم فل اور پرائیویٹ نوکری کے ساتھ مقابلے کا امتحان پاس کر کے سول سروس میں اعلیٰ افسر بن گئے. لیکن افسوس کہ خوشیاں زیادہ دیر نہ ٹھہریں اور آج بلال پاشا دل کے دورے میں جان کی بازی ہار گئے.

سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق کہا جارہا ہے کہ بلال پاشا کام کی زیادتی کی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا شکار تھے.

بلال نے کبھی اپنے ماضی کو چھپانے کی کوشش نہیں کی بلکہ اپنے بوڑھے والد کے ساتھ ویڈیو بنا کر اس بات کا ثبوت دیا کہ مزدوری اور غربت کی زندگی شرم نہیں بلکہ باعث فخر ہے. افسوس آج یہ قابل اور نیک دل نوجوان اپنے خوابوں سمیت منوں مٹی تلے دفن ہوجائے گا.

Untold Story Of Bilal Pasha S Journey

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Untold Story Of Bilal Pasha S Journey and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Untold Story Of Bilal Pasha S Journey to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1906 Views   |   27 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مری ہوئی ماں کی خواہش تھی کہ بڑا افسر بنوں.. غریب مزدور کے بیٹے سے سی ایس ایس آفیسر بننے والے بلال پاشا کا انتقال کیسے ہوا؟

مری ہوئی ماں کی خواہش تھی کہ بڑا افسر بنوں.. غریب مزدور کے بیٹے سے سی ایس ایس آفیسر بننے والے بلال پاشا کا انتقال کیسے ہوا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مری ہوئی ماں کی خواہش تھی کہ بڑا افسر بنوں.. غریب مزدور کے بیٹے سے سی ایس ایس آفیسر بننے والے بلال پاشا کا انتقال کیسے ہوا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔