آج کل ہر چیز بہت مہنگی ہوگئی ہے، شہد خالص لینے جائیں تو معلوم بھی نہیں ہوتا کہ دکان دار آپ کو خالص شہد دے بھی رہا ہے یا نہیں البتہ شہد کی پہچان کرنے کے طریقے بھی ہم نے آپ کو پہلے کے-فوڈ میں بتائے ہیں آج پھر بتا رہے ہیں۔ ساتھ ہی خالص شہد کو گھر میں بنانے کا طریقہ بھی بتا رہے ہیں تاکہ آپ بھی بڑی بچت کر سکیں۔
اب سوال یہ ہوگا کہ خالص شہد گھر میں کیسے؟
خالص شہد کا متبادل گھر میں بنانے کا آسان اور سستا طریقہ بتا رہے ہیں جو غذائیت میں اصلی شہد کے جیسا ہوتا ہے اور فائدے بھی وہی دیتا ہے، بس فرق صرف یہ ہے کہ اصلی شہد مکھیوں سے بنتا ہے اور یہ متبادل شہد گھر میں مختلف اجزاء سے۔
گھر میں شہد کیسے بنائیں؟
گھر میں شہد بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے 7 کپ پانی، 3 کپ چینی، ایک کپ لیموں کا رس اور آدھا چمچ کالی مرچ پاؤڈر۔
طریقہ:
٭ شہد کو بنانے کے لئے ایک پتیلی میں پانی کو ڈالیئے اور اس میں ینی شامل کرلیں۔
٭ اس کو مستقل آدھا گھنٹے تک خوب اچھی طرح پکائیں۔
٭ جب آپ دیکھیں کہ پانی میں خوب پکاؤ آگیا ہے، رنگ براؤن ہو چکا ہے تو اس میں لیموں کا رس شامل کریں۔
٭ دھیان رکھیں کہ چمچ چلاتی رہیں تاکہ پانی اور چینی پتیلی کے پیندے میں جمع نہ ہو۔
٭ اس کے بعد کالی مرچ پاؤڈر اور اصلی شہد کا ایک کپ ڈال کر مزید 15 منٹ کے لئے پکائیں۔
٭ لیجیئے گھر میں خالص شہد کا متبادل تیار ہو گیا ہے۔ اب ڈبل روٹی کے ساتھ کھائیں یا کسی مشروب میں ڈالیں۔
٭ مزے بھی اصلی شہد کے اور افادیت بھی وہی۔ تو جلدی سے بنائیے اور ہمیں کے-فوڈز کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔