4 Karishmati Jari Bootian Qudrat Ki Taraf Se Tohfa

4 Karishmati Desi Jari Botian

چار کرشماتی جڑی بوٹیاں ! قدرت کی طرف سے تحفہ
صحت مند شفاف ، چمکدار اور نرم وملائم جلد حسین نظر آنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے آپ صرف پارلر سیلون پر ہی اپنی جلد کو خوبصورت نہیں بناسکتے بلکہ چہرے کی دلکشی کے لوازمات گھر میں بھی دستیاب ہیں ۔ان میں ایک اہم چیز مختلف قسم کی جڑی بوٹیاں ہیں جن کو ہم زیادہ تر کھانے کا ذائقہ بڑھانے میں استعمال کرتے ہیں اور بہت سے لوگ اس بات سے آگاہ نہیں کہ یہ جڑی بوٹیاں ہماری صحت و خوبصورتی کے لئے بھی بہت ضرور ی ہیں ۔صدیوں سے جڑی بوٹیاں ادویات اور کاسمیٹکس میں استعمال ہورہی ہے ۔

پودینہ :
پودینہ اپنے ذائقہ ، خوشبواور شفاء بخش خوبیوں کی وجہ سے استعمال ہورہا ہے پودینے کا رس چہرے کی صفائی کے لئے بہترین سمجھاجاتا ہے ۔ یہ جلد سے مردہ خلیات کو ختم کرکے نرم ونازک احساس دیتا ہے ۔ تین کھانے کے چمچ تازہ پودینے کے پتے ، دو کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ ، ایک کپ اُبلا پانی اچھی طرح مکس کرکے تین دن پڑا رہنے دیں پھر چھان کر بوتل میں رکھ لیں روئی اس میں بھگوکے دن میں دو مرتبہ چہرے پر لگائیں ۔ منہ کی ناخوشگوار بُو دور کرنی ہوتو پودینے کے پتے چبائیں یا پانی میں اُبال کر غرارے کریں ۔

مہندی :
مہندی قدرت کا انمول عطیہ ہے خوبصورت اور مضبوط بالوں کا اہم راز مہندی میں پوشیدہ ہے یہ ایک بہترین کنڈشنر کا کام بھی دیتی ہے ۔ بالوں کو خوبصورت رنگ دینا ہو جس سے نقصان بھی نہ ہو اس ضمن میں قدرتی اشیاء سے استفادہ کریں ۔بچاس گرام مہندی ، پچاس گرام آملہ پاؤڈر، پچاس گرام میتھی دانہ، ایک چمچ کافی کو پانی کے ساتھ مکس کرکے کچھ دیر رکھ دیں، ہفتہ میں دو مرتبہ دوگھنٹہ کے لئے بالوں پر لگائیں ۔ اگر آپ کے بال سفید ہورہے ہیں تو اس کے لئے 250گرام مسٹرڈآئل میں 100گرام مہندی کے پتے اُبالیں پھر چھان کے بالوں کی جڑوں میں لگائیں ۔یہ بالوں کو سفید ہونے سے روکنے کے ساتھ ان کو مضبوط کرتے ہیں ۔

دارچینی :
چہرے سے بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈ ختم کرنے کے لئے تین چمچ شہد، ایک چمچ دار چینی پاؤڈرکاپیسٹ بنا کے ہرروز رات کو یہ فیس پیک لگائیں اور صبح چہرہ نیم گرم پانی سے دھولیں دو ہفتے تک لگاتار لگانے سے یہ ختم ہوجائیں گے ۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اگر آدھا چائے کا چمچ دار چینی کو روزانہ خوراک میں شامل کیاجائے تو یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدددیتی ہے ۔

صندل:
اکثر خواتین کے چہرے پر کیل مہاسوں اور دانوں کے نشانات رہ جاتے ہیں جو ذہنی آزار کا باعث بنتے ہیں چہرے کو ان نشانات سے صاف کرنے کے لئے صندل پاؤڈر سے استفادہ کریں ۔صندل پاؤڈر کو عرق گلاب میں مکس کرکے چہرے پر رات کو سونے سے پہلے لگائیں اور صبح منہ دھولیں اگر آپ کو محسوس ہوکہ اس کے لگانے سے جلد خشک ہورہی ہے تو چند گھنٹے لگانے کے بعد دھولیں ۔ چہرے کے کھلے مسامات کے لئے صندل پاؤڈر اور دال مسور کا پانی یا عرق گلاب کی امزش سے بنی پیسٹ چہرے پر ساری رات کے لئے لگائیں اور صبح دھولیں ۔یہ مسامات کو بند کرنے کی آسان ترکیب ہے ۔

Natural herbs have been used for treatment for centuries throughout the world. In fact, in early days, nature herbs and plants were the only means to treat different diseases. People that time already discovered miraculous herbs that can be used to reduce pains, to treat fever, to relieve bee bites, to beautify skin and face and so on. KFoods.com is presenting this article describing the health benefits of 4 herbs and plants and how they can be used for your health and beauty.

4 Natural Herbs

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 4 Natural Herbs and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 4 Natural Herbs to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   21659 Views   |   30 Oct 2016
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

Bal badhane k liye mujarrab nuskhe

  • sayyed Taruque, Mumbai

4 Karishmati Jari Bootian Qudrat Ki Taraf Se Tohfa

4 Karishmati Jari Bootian Qudrat Ki Taraf Se Tohfa ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 4 Karishmati Jari Bootian Qudrat Ki Taraf Se Tohfa سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔