کیا آپ بھی دانتوں کے درد اور تکالیف سے پریشان ہیں۔آپ کی ہر پریشانی کا حل مسواک میں ہے

آج کل ہر دوسرا شخص دانتوں کی تکالیف میں مبتلا نظر آتا ہے۔ دانتوں کی صحت مجموعی جسمانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے۔ اگر دانت صحت مند نہ ہوں تو غذا صحیح طور پر ہضم نہ ہوگی اور نہ جسم تندرست رہےگا۔ دانتوں کے امراض سے بچنے کے لیے مسواک کا استعمال ناگزیر ہے۔ دانتوں کے لیے مسواک ہمیشہ دستیاب رہتی ہے۔ مسواک کے نرم ریشے ہی دانتوں میں موجود جراثیم کش مادہ دانتوں اور مسوڑھوں کے امراض ختم کرسکتا ہے۔ احادیث مبارکہ میں بھی دانتوں کی صحت کے لیے مسواک کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔ یہ سنت بھی ہے اور صحت بھی۔
علماء کے نزدیک اس کا ثواب بھی ہے اور فوائد بھی بہت ہیں۔ تقریباً 7 صدیوں قبل سے مسواک کا استعمال ہورہا ہے۔

مسواک کے فوائد میں سے چند یہ ہیں:

*منہ کی صفائی کا ذریعہ ہے ۔
*بلغم کا خاتمہ کرتی ہے۔
*نگاہ تیز کرتی ہے۔
*آواز صاف کرتی ہے ۔
*ہاضمہ بہتر بناتی ہے ۔

مسواک کی اہم خصوصیات:

*یہ اینٹی سیپٹک ہے۔
*یہ اینٹی بایو ٹک ہے ۔
*بیکٹیریا ختم کرنے کی صلاحیت کسی بھی طریقہ کار کے مقابلے میں 20فیصد زیادہ ہو تی ہے ۔
*مسواک کے ریشے بیکٹیریا کو براہِ راست چھوئے بغیر ہی ختم کر دیتے ہیں اور دانتوں کو متعدد بیماریوں سے بچاتے ہیں ۔
*مسواک دانتوں کو کیلشئیم اور کلورین فراہم کرتی ہے،بھوک بڑھاتی ہے اور نظامِ ہاضمہ کو درست رکھتی ہے ۔منہ سے بو ختم کرتی ہے اور مسوڑھوں کی حفا ظت کرتی ہے۔

مسواک سے متعلق سنتیں کیا ہیں؟

*مسواک ایک بالشت سے زیادہ لمبی نہ ہو اور انگلی سے زیادہ موٹی نہ ہو ۔
*کم از کم تین مرتبہ مسواک کرنی چاہیے اور ہر مرتبہ پانی میں بھگونی چاہیے۔
*مسواک کو پکڑنے کے لئے چھنگلی مسواک کے نیچے کی طرف اور انگوٹھا مسواک کے سرے کے نیچے اور باقی انگلیاں مسواک کے اوپرہونی چاہیے۔
* مسواک دانتوں میں عرضاً اور زبان پر طولاًکرنی چاہیے ۔
* دانتوں کے ظاہر و باطن اور اطراف کو بھی مسواک سے صاف کرنا چاہیے،اسی طرح منہ کے اوپر اور نیچے کے حصے اور جبڑے وغیرہ میں بھی مسواک کرنی چاہیے۔

Miswak Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Miswak Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Miswak Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan Murad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3243 Views   |   02 Feb 2022
About the Author:

Afshan Murad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan Murad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ بھی دانتوں کے درد اور تکالیف سے پریشان ہیں۔آپ کی ہر پریشانی کا حل مسواک میں ہے

کیا آپ بھی دانتوں کے درد اور تکالیف سے پریشان ہیں۔آپ کی ہر پریشانی کا حل مسواک میں ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی دانتوں کے درد اور تکالیف سے پریشان ہیں۔آپ کی ہر پریشانی کا حل مسواک میں ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔