نزلہ ہو یا گلے میں درد۔۔ جاپان میں ان بیماریوں کا علاج انگلیوں کی مدد سے کس طرح کیا جاتا ہے؟

اکثر کہا جاتا ہے کہ بہت زیادہ تھکن ہو تو نیم گرم پانی میں پیر ڈال دو۔ جن لوگوں نے یہ طریقہ آزمایا ہے وہ جانتے ہیں کہ اس سے تھکن کا احساس کتنا کم ہوجاتا ہے۔ جاپان کے قدیم علم جن شن جیوتسو کے مطابق ہمارے ہاتھ اور پیروں کی نسیں کسی نہ کسی طرح جسم کے اعضاء سے جڑی ہوتی ہیں۔ اس لئے ہاتھ کے مخصوص حصوں پر دباؤ ڈالنے سے کچھ مسائل کم کیے جاسکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو اس علاج کے بارے میں بتائیں گے تاکہ آپ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انگلیوں کی پوریں

انگلیوں کی پوروں پر ہلکے ہاتھوں سے دباؤ ڈالنے سے نزلہ، زکام اور گلے کے درد جیسے مسائل کافی حد تک کم ہوسکتے ہیں۔ پانچ سیکنڈ تک انگلیوں کی پوروں پر دباؤ ڈالنے کے بعد انھیں ہلکا سا اوپر کھینچیں۔

انگلیوں کے جوڑ

انگوٹھے کے علاوہ باقی چاروں انگلیوں کے دوسرے جوڑ پماری آنکھوں اور کانوں سے جڑے ہوتے ہیں۔ اگر اس جگہ دباؤ ڈالا جائے تو کان اور آنکھ کی تکالیف کم ہوسکتی ہیں۔

پھیپھڑوں کے مسائل حل کرنے کےچار پریشر پوائنٹس

تصویر میں بتائے گئے چار پریشر ہوائنٹس کو باری باری پانچ سیکنڈز کے لئے دبائیں۔ یہ پریشر پوائنٹس سانس کی تکلیف، نزلہ، کھانسی اور گلے میں درد کا علاج کرنے کے علاوہ ریڑھ کی ہڈی میں ہونے والا درد بھی کم کرتے ہیں۔

ذہنی تناؤ

2018 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق تصویر میں دی گئے پریشر پوائنٹس کو دبانے سے ان مریضوں میں اعصابی تناؤ بہت کم دیکھا گیا جن کی تھوڑی دیر بعد دل کی سرجری ہونی تھی۔ اگر آپ بھی اعصابی اور ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں تو اس جگہ پانچ سیکنڈ کا ہلکا سا دباؤ ڈال کر آزما سکتے ہیں۔

معدے میں درد کے لئے

تصویر میں ہتھیلی کے آگے اور پیچھے کی جانب دیے گئے ان پریشر پوائنٹس پر دباؤ ڈالنے سے معدے میں درد، الٹی اور طبعیت متلانے میں راحت مل سکتی ہے۔

Unglion Ki Madad Se Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Unglion Ki Madad Se Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Unglion Ki Madad Se Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shoaib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3668 Views   |   11 Feb 2022
About the Author:

Shoaib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shoaib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نزلہ ہو یا گلے میں درد۔۔ جاپان میں ان بیماریوں کا علاج انگلیوں کی مدد سے کس طرح کیا جاتا ہے؟

نزلہ ہو یا گلے میں درد۔۔ جاپان میں ان بیماریوں کا علاج انگلیوں کی مدد سے کس طرح کیا جاتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نزلہ ہو یا گلے میں درد۔۔ جاپان میں ان بیماریوں کا علاج انگلیوں کی مدد سے کس طرح کیا جاتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔