ہر گھر میں جھاڑو پونچھا تو روز ہی ہوتا ہے، جھاڑ پونچھ بھی کی جاتی ہے ، اگر گھر میں کوئی دعوت ہو تو زرا زیادہ محنت کر لی جاتی ہے کہ گھر چمکنے لگے۔اور مہمانوں کے سامنے کوئی شرمندگی نہ ہو۔ اکثر گرمیوں میں یا پھر برسات میں گھروں میں عجیب سی بو بس جاتی ہے، گرمیوں میں جوتوں کی ،جرابوں کی، یا اگر گھر چھوٹا ہو تو پھر تو کھانا پکنے کی بھی ہر طرح کی خوشبوئیں اور ناگوار بو گھر میں بسی ہوتی ہے ، برسات میں سیلن جیسی بو آجاتی ہے۔ ان مختلف خوشبوؤں یا بو کو ختم کرنے کے لئے لوگ اکثر مہنگے مہنگے ائیر فریشنر استعمال کرتے ہیں تاکہ اگر اچانک کوئی مہمان آجائے تو شرمندگی نہ ہو۔ لیکن آج ہم آپ کو یہاں کچھ ایسے ٹوٹکے بتائیں گے جن کو استعمال کر کے آپ اپنے گھر کو آسانی سے اور سستے میں مہکا سکتے ہیں۔ اور اس سے گھر کی صفائی میں چار چاند لگ جائیں گے۔
1۔ لیموں کے چھلکے:
کینو، مالٹے یا لیموں کے چھلکے قدرتی ائیر فریشنر ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب بھی کینو وغیرہ چھیلا جاتا ہے تو پورے کمرے میں کیسی خوبصورت مہک بس جاتی ہے۔ اسی طرح لیموں کا بھی ہے کہ اس کی خوشبو آپکو فریش کردیتی ہے۔ جب کینو اور مالٹے کا موسم ہو تو اس کے چھلکے سکھا لیں اور سکھا کر رکھ لیں جب بھی گھر میں کوئی دعوت ہو یا مہمان آئے ان چھلکوں کو چولہے پر جلا لیں پورے گھر میں اس کی دلفریب مہک پھیل جائے گی۔ اسی طرح لیموں کے چھلکوں کے ساتھ بھی کر سکتے ہیں۔ گھر میں فریش نیس اجائے گی۔
2۔ فریج کی بو:
فریج کی بو بہت ناگوار لگتی ہے۔ اس میں رکھے طرح طرح کے کھانے اورمختلف پھلوں وغیرہ کی خوشبو مکس ہو کر عجیب سی بو بن جاتی ہے جو پھر فریج کی ہر چیز میں بسی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ اس کے لئے بہت آسان حل ہے کہ فریج میں کوئلے کا ایک ٹکڑا رکھ دیں، یا پھر کسی پیالی میں بیکنگ سوڈا ڈال کر رکھ دیں ساری بو ختم ہوجائے گی۔
3۔ مائیکرو ویو اوون کی بو:
مائیکروویو اوون میں مختلف کھانے گرم کئے جاتے ہیں اس میں بھی عجیب وغریب سی بو بس جاتی ہے جو اوون کو کھولتے ہی ناک سے ٹکراتی ہےاور ناگواراحساس پیدا کرتی ہے اس کے لئے بھی لیموں بہترین حل ہے۔ ایک پیالہ پانی میں لیموں نچوڑ دیں اس میں چھلکے بھی ڈال دیں۔ اب اس کو اوون میں رکھ کر اوون 3 سے 4 منت کے لئے چلادیں۔ اب یہ پیالہ نکال کر اوون کے اندر کسی پیپر ٹاول یا نرم کپڑے سے صاف کر لیں اوون بالکل صاف ہوجائے گا۔ اس کےعلاوہ اگر ضرورت ہو تو اسی لیموں والے پانی میں کپڑا بھگو کر نچوڑ لیں اور پھر اس سے صفائی کریں اوون بالکل نیا لگنے لگے گا۔ اور لیموں کی خوشبو سے مہک جائے گا۔
4 گھر میں ائیر فریشنر بنائیں:
بازار کے اچھے ائیر فریشنرخاصے مہنگے ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ان میں موجود کیمیکلز سانس کے ذریعے آپ کے پھیپھڑوں میں جاتے ہیں اور نقصان پہنچاتے ہیں۔ اسی لئےگھر میں ائیر فریشنر بنائیں جو کہ کیمیکل سے پاک بھی ہو اور دیرپا خوشبو بھی پیدا کرے گا۔
ایک سپرے بوتل میں ڈسٹلڈ واٹر ڈالیں اور ساتھ ہی اپنے پسندیدہ کسی بھی ایسینشل آئل کے چند قطرے اور پودینے کے پتے ڈالکراچھی طرح ہلا لیں اور اس نیچرل سپرے سے اپنے گھر کو خوشبودار بنائیں۔
5۔ کارپٹ کی بو کا خاتمہ:
ایک برتن میں 200 ملی لیٹر ہائیڈروجن پر آکسائیڈ ( کسی بھی کیمسٹ یا میڈیکل اسٹورپر بآسانی مل جائے گی)، ایک ٹیبل اسپون بیکنگ سوڈا، ایک ٹیبل اسپون سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اسے کسی اسپرے بوتل میں ڈال کر کارپٹ پر اسپرے کر دیں ۔ خشک ہونے پر ویکیوم کردیں ، کارپٹ بالکل ساف اور ہر قسم کی بو سے پاک ہو ائے گا اور اس سے اپ کو تازگی کا احساس ہو گا۔
6۔ گدوں، بستروں کی بو:
اکثر ہمارے بیڈ کے گدوں سے بو آجاتی ہے وہ پرانے ہو جائیں تو بھی اور اگر گھر میں بچے ہوں اور وہ پیشاب وغیرہ کردیں تو بھی صفائی کے باوجود کمرے میں بو بس جاتی ہے۔ ایسے میں برا آسان حل ہے، گدوں یا میٹرس پر بیکنگ سوڈا چھڑک دیں۔ اور ساتھ ہی کسی اچھے سے ایسنشیل آئل کے چند قطرے بھی ٹپکا دیں۔ آدھے یا ایک گھنٹے کے بعد اس کو ویکیوم سے صاف کردیں میٹرس کی بو ختم ہو ائے گی اور وہ صاف بھی ہو جائیں گے۔
7۔ الماری کی بو:
اکثر کپڑوں کی الماری میں سے بھی دھلے کپڑوں سے عجیب سی سرف اور صابن کی بو آنے لگتی ہے تو اس کے لئے بہت آسان سا حل ہے اپنے پرفیومز یا باڈی اسپرے کی خالی بوتلیں کپڑوں کے درمیان رکھ دیں تو الماری کھولتے ہیں مسحورکن خوشبوآپ کو معطر کر دے گی۔
8۔گھر میں اچھے اچھے پودے رکھیں:
پودے گھر کے ماحول کو فریش بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گھر میں ایسے پودے رکھیں جن سے تازگی کا احساس پیدا ہو اگر کچھ خوشبو دار پودے یا پھولوں والے پودے رکھ سکتے ہیں تو وہ رکھیں اس سے گھر کی فضا بھی معطر اور مہکی ہوئی رہتی ہے دوسرے آنکھوں کو بھی بھلے لگتے ہیں۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Ghar Mein Khushboo Paida Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Mein Khushboo Paida Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.