Amazing Health Benefits of Peepal

پیپل کےدرخت کے حیرت انگیز فوائد
پیپل کے درخت جو ایک صدی پہلے تک گھروں میں اور مختلف جگہوں پر با کثرت نظر آتے تھے لیکن بنا پھلوں والا یہ درخت اب بہت کم ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ پھل نہ فراہم کرنے والے اس درخت میں قدرت نے بہت سے انمول فوائد چھپا رکھے ہیں پیپل کے تنے، جڑوں اوربیجوں سے لے کراس کے ننھے پتوں میں بھی بے شمار فوائد چھپے ہیں۔وہ فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔

بخار کا علاج
بخار کے علاج کے لئے پیپل کے چند پتے لے کر اسے دودھ کے ساتھ گرم کر لیں اب اس میں تھوڑی چینی شامل کریں اور چھان کے دن میں دو بار استعمال کریں بخار کے علاج کے لئے بہترین نسخہ ہے اسی نسخے سے دمہ کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے ۔

پھٹی ایڑیوں کا علاج
سرد موسم کے آغاز سے ہی ایڑیاں اور جلد پھٹنا شروع ہو جاتی ہے اور اگر پھٹی ایڑیوں کا علاج نا کیا جائے تو اس سے خون رسنا شروع ہو جاتا ہے جو تکلیف کا سبب بنتا ہے پیپل کے نرم پتوں کا رس لے کر پھٹی ایڑیوں اور سردی سے متاثرہ ہاتھوں پرلگائیں یہ جلد سے سردی کا اثر ختم کرنے کے ساتھ ایڑیوں کو نرم ملائم بھی بناتا ہے۔

آنکھوں کا درد
پیپل کے پتوں سے آنکھوں کے مختلف امراض اور آنکھوں میں درد کا علاج بھی ممکن ہے پیپل کے پتوں سے حاصل کیا جانے والے دودھ کو آنکھوں میں ڈالنے سے آنکھوں کا درد کم کیا جا سکتا ہے ۔

کھانسی اور دمہ کے لیے
کھانسی، دمہ یا استھما کے مرض میں مبتلا افراد پیپل کے درخت کے تنے کی چھال اورپھل ہم وزن لے کران کا الگ الگ سفوف بنالیں بعد ازاں اس سفوف کو ملالیں اور 2 سے 3 گرام سفوف شامل کر کے دن میں 2 بار پانی کے ساتھ کھائیں۔

قبض کا علاج
پیپل کے پتوں کا سفوف ، بدین کے پھول اور گڑ تمام اجزا ہم مقدار لے کر دودھ میں شامل کر کے سونے سے پہلے استعمال کریں اسکے استعمال کے بعد صبح تک کچھ نا کھائیں اورنا پئیں قبض کا بہترین علاج ہے ۔

پیٹ میں درد
دو سے ڈھائی عدد پیپل کے پتے لیں اور اس کا پیسٹ بنالیں پھر اس میں 50 گرام گجک(مونگ پھلی اور گڑ)کے ساتھ ملاکر چھوٹی گولیاں بنالیں اور دن میں 3 سے 4 بار یہ گولیاں کھائیں۔ یہ پیٹ کے درد میں آرام دلانے کے لیے بے حد موثر دوا ہے۔

سانپ کا کاٹا
دو چمچ پیپل کے پتوں کا رس لے کرمریض کو جس جگہ سانپ نے کاٹا ہو وہاں 3 سے 4 بار لگائیں یہ رس زہر کا اثر کم کرنے میں بہت موثر ہے۔

نکسیر کا علاج
پیپل کے پتوں میں سے رس نکال کے چند قطرے ناک میں ڈالیں۔ نکسیر کا بہترین علاج ہے یہ خون کو فوری طور پر روک دیتا ہے ۔

Apart from the religious values that this tree has associated with it, the Amazing health benefits of peepal include medicinal values and solving health-related problems. The leaves of the peepal tree have the capability to cure skin diseases, kidney problems, constipation, dysentery, impotency and various other blood-related problems. Peepal tree can help you prevent the symptoms of asthma from occurring. The bark of the tree when powdered and mixed with the ripe fruit can help you from keeping asthma problems at bay. A powder made out of peepal seeds can really purify your blood. You could mix this powder with honey. Consume this mixture 3-4 times every day. This will really help in the blood purification process.

Amazing Health Benefits Of Peepal

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Amazing Health Benefits Of Peepal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amazing Health Benefits Of Peepal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   9801 Views   |   12 Apr 2019
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

cure of sauris exhima

  • ,

Amazing Health Benefits of Peepal

Amazing Health Benefits of Peepal ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Amazing Health Benefits of Peepal سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔