ہر انسان الگ الگ طریقوں سے مختلف سمت میں سوتا ہے لیکن اگر آپ یہ جان لیں کہ کس طرح سونے سے آپ کی صحت پر مثبت نتائج آتے ہیں تو یقیناَ آپ بھی اس ہی رخ یا کروٹ سے سوئیں گے۔
اس لئے آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ اگر آپ الٹے ہاتھ کی طرف کروٹ کر کے سوئیں گے تو آپ کو اس سے کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں جو آپ کی صحت کے بہت سے مسائل کو دور کرنے کے لئے بے حد مفید ہیں۔
پیٹ کے بل سونے، سیدھے ہاتھ کی جانب کروٹ کر کے سونے اور سیدھا سونے سے بہتر ہے کہ آپ اُلٹے ہاتھ کی طرف کروٹ کر کے سوئیں ایسا کرنے کے کیا فوائد ہیں چلیں جان لیتے ہیں۔
خرّاٹوں کو کم کرے
اگر آپ سوتے میں خراٹے لیتے ہیں تو بائیں کروٹ سے سو کر آپ اس عادت پر قابو پا سکتے ہیں، جب آپ کمر کے بل یعنی سیدھا سوتے ہیں تو زیادہ خراٹے لیتے ہیں اس لئے الٹے ہاتھ کی طرف کروٹ کر کے سوئیں اس سے آپ کم سے کم خراٹے لیں گے۔
یہ ایسڈ ریفلوکس سے لڑنے میں مدد کرتا ہے
اگر آپ نے سونے سے پہلے کھانا کھایا ہے تو آپ بائیں ہاتھ کی طرف کروٹ کر کے سوئیں اس سے آپ کھانے کی تیزابیت سے دور رہ سکتے ہیں اس طرح سونا ایسڈ ریفلوکس یعنی کھانا کھانے کے بعد معدے میں پیدا ہونے والے ایسڈ سے لڑنے میں مدد کرتا ہے اور یوں بدہضمی نہیں ہوتی۔
دل کی صحت کے لئے مفید
اگر آپ بائیں کروٹ سے سوئیں گے تو آپ کا دل مزید بہتر کام کر سکے گا اور آپ کا دل بہتر طریقے سے جسم میں خون کی گردش کر سکے گا۔
حاملہ خواتین کے لئے مفید
حاملہ خواتین کو اکثر بائیں طرف سونے کا مشورہ دیا جاتا ہے،کیونکہ اگر آپ اپنی دائیں طرف سوتے ہیں تو آپ کی بچہ دانی آپ کے جگر کے خلاف دبتی ہے اور یوں یہ صحت کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے اس لئے حاملہ خواتین کو بھی بائیں جانب کروٹ کر کے سونا چاہیئے۔
جسم کے تمام اعضاء تیزی سے کام کرتے ہیں
کیونکہ بائیں کروٹ سونے سے دل کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور خون کی روانی تیز ہوتی ہے اس لئے جسم کے تمام اعضاء بھی تیزی سے اور بہتر کارکردگی کرنا شروع کر دیتے ہیں اس لئے بھی بائیں کروٹ سے سونا ہر صورت مفید ہے۔
تو اب سے آپ بھی اپنی پرانی عادت چھوڑیں اور بائیں کروٹ سے سوکر بنائیں صحت کو بہتر تاکہ آپ بھی رہیں صحت مند اور پرسکون۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ulti Karwat Se Sone K Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ulti Karwat Se Sone K Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.