بوڑھے والدین اپنا خیال نہیں رکھتے تو آپ رکھیں۔۔ 60 سال کی عمر کے بعد ماں باپ کا خیال کیسے رکھیں؟ مفید مشورے

جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے بزرگ خود کو حالات کے سپرد کردیتے ہیں جبکہ یہی وہ وقت ہے جب انھیں صحت کا خیال رکھنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں اولاد کا فرض ہے کہ اگر والدین خود سے لاپروائی برت رہے ہیں تو خود ان کا خیال رکھیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ میں پروفیسر ڈینئیل لائبرمین کا کہنا ہے کہ صحت کا اچھی طرح خیال رکھا جائے تو نہ صرف بیماریوں سے بچنا ممکن ہے بلکہ عمر کا دورانیہ بھی بڑھانا ممکن ہوتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم چند ایسے طریقے بتائیں گے جن سے آپ اپنے والدین کا بھرپور انداز میں خیال رکھ سکتے ہیں۔

وزن نہ بڑھنے دیں

٦٠ برس سے بڑی عمر کے افراد کے لئے بڑھا ہوا وزن ذیاببیطس سمیت کئی بڑی بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں۔ کوشش کریں انھیں واک پر لے جائیں یا ہلکی پھلکی ورزش کریں۔ جب تک سردیاں ہیں کم از کم ٢٠ منٹ کے لئے انھیں دھوپ سینکنے کے لئے کچھ وقت ضرور بٹھائیں۔

خوراک

گھر پر جو بھی پکا ہو ضروری نہیں وہی کھانا اپنے بوڑھے ماں باپ کو کھلائیں۔ اس عمر میں ان کے لئے یہ مضر صحت ہوسکتا ہے لیکن ایسا بھی نہیں کہ انھیں بالکل پھیکے کھانے کھلا کر کھانے پینے سے ہی مایوس کردیں۔ کوشش کریں ان کی خوراک میں پھل، سبزیاں اور دودھ شامل ہوں۔ گوشت میں مرغی یا مچھلی دیں۔ تیل ، چکنائی کا استعمال کم کریں۔

خاندان کے ساتھ وقت گزارنا

ماہر نفسیات بونی بیٹس کے مطابق عمر گزرنے کے ساتھ انسان کی صحت کا تعلق اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ وہ کن لوگوں کے ساتھ وقت گزارتا ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ گھر والے بزرگوں کے ساتھ دن کا اچھا وقت ضرور گزاریں۔ اگر چڑچڑے پن کی وجہ سے بزرگ اکیلے بھی رہیں پھر بھی اولاد کو چاہیے کہ ان کے ساتھ ٹی وی دیکھنے یا مختلف بہانوں سے تھوڑا وقت ضرور گزاریں۔

ان کا خیال رکھیں

بوڑھے والدین کی ضروریات کا خیال رکھنا آپ کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے۔ کم سے کم ایک ہفتے میں ان کی ذاتی اشیاء پر نظر ضرور کریں ان کے پاس موسم کے حساب سے کپڑے ہیں یا نہیں، کپڑے دھلے ہیں، تولیہ موجود ہے یا نہیں اس کے علاوہ ذاتی استعمال کی اشیاء جیسے کنگھا، ٹوٹھ برش، نیل کٹر اور کولڈ کریم جیسی چیزیں ان کے پاس موجود ہونی چاہیئں۔

چیک اپ

روزانہ کی دوائیں دینے اور ماہانہ ڈاکٹر سے چیک اپ کے علاوہ کوشش کریں کہ اگر والدین ذیابیطس یا بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کا شکار ہیں تو ان کا روزانہ چیک اپ کریں تاکہ بدلتی ہوئی صورت حال پر آپ کی نظر ہو۔

Walidain Ka Khayal Ap Rakhain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Walidain Ka Khayal Ap Rakhain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Walidain Ka Khayal Ap Rakhain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   16883 Views   |   02 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

بوڑھے والدین اپنا خیال نہیں رکھتے تو آپ رکھیں۔۔ 60 سال کی عمر کے بعد ماں باپ کا خیال کیسے رکھیں؟ مفید مشورے

بوڑھے والدین اپنا خیال نہیں رکھتے تو آپ رکھیں۔۔ 60 سال کی عمر کے بعد ماں باپ کا خیال کیسے رکھیں؟ مفید مشورے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بوڑھے والدین اپنا خیال نہیں رکھتے تو آپ رکھیں۔۔ 60 سال کی عمر کے بعد ماں باپ کا خیال کیسے رکھیں؟ مفید مشورے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔