میں مزدور ہوں لیکن پڑھنا چاہتا ہوں۔۔ غریب نوجوان کی بات سن کر عمران ریاض بھی جذباتی ہوگئے! کیا جواب دیا؟

مشہور ٹی وی اینکر عمران ریاض اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے لگائے گئے کیمپس کا دورہ کررہے ہیں اور انھیں امدادی سامان پہنچا رہے ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے ان کے مداحوں کے علاوہ تنقید کرنے والوں کے دل بھی جیت لئے ہیں۔

امدادی کاموں کے دوران عمران ریاض کے پاس ایک غریب مزدور نوجوان آتا ہے اور کہتا ہے کہ “عمران بھائی مجھے پڑھنے کا شوق ہے مجھے کسی طرح کسی تعلیمی ادارے میں داخلہ دلا دیں۔ غربت کی وجہ سے کام کرنے لگا اور پڑھ نہیں سکا۔ “

غریب مزدور کی بات پر عمران ریاض کا ردعمل

اتنا ہی نہیں بلکہ اس نوجوان نے یہ بھی کہا کہ عمران بھائی مجھے اپنی طرح بنا دیں۔ عمران ریاض نے اس نوجوان کی بات تحمل سے سنی اور جواب میں اپنی ٹیم کے ساتھ آئے لوگوں کو کہا کہ اس بچے کا نمبر لیں اور اس کا داخلہ کروائیں جہاں سے یہ پڑھ سکے۔ ساتھ ہی عمران ریاض نے نوجوان سے کہا کہ اللہ نے چاہا تو آپ مجھ سے بھی زیادہ کامیاب ہوں گے۔

والدین کو پیسے بھی دیں گے اور بچوں کی تعلیم کا خرچہ بھی اٹھائیں گے

عمران ریاض نے مزید کہا کہ اس کیمپ میں دو، تین ایسے بچے ہیں جنھیں اسکول میں داخلہ دلوانا ہے۔ ان کے والدین کو راضی کرنا ہے۔ اگر کسی بچے کے والدین کہیں کہ میرا یہ بچہ تو کما کر لاتا ہے تو اس سے کہنا ہے کہ جتنا یہ بچہ کما کر لاتا ہے وہ پیسے ہم آپ کو دیں گے اور اس کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھائیں گے۔

قابل ستائش اقدام

بے شک اس وقت ہم سب کو مشکل گھڑی میں ایسے افراد کے کام آنے کی ضرورت ہے جو خود اپنی مدد کرنے سے قاصر ہیں۔ عمران ریاض کا یہ اقدام قابل ستائش ہے جسے ہم سب کو بھی اپنانا چاہئیے۔

Mazdoor Hu Lekin Parhna Chahta Hu

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mazdoor Hu Lekin Parhna Chahta Hu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mazdoor Hu Lekin Parhna Chahta Hu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1732 Views   |   22 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

میں مزدور ہوں لیکن پڑھنا چاہتا ہوں۔۔ غریب نوجوان کی بات سن کر عمران ریاض بھی جذباتی ہوگئے! کیا جواب دیا؟

میں مزدور ہوں لیکن پڑھنا چاہتا ہوں۔۔ غریب نوجوان کی بات سن کر عمران ریاض بھی جذباتی ہوگئے! کیا جواب دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں مزدور ہوں لیکن پڑھنا چاہتا ہوں۔۔ غریب نوجوان کی بات سن کر عمران ریاض بھی جذباتی ہوگئے! کیا جواب دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔