صرف پانچ منٹ پانی ابلیں اور ۔۔ پانی ابال کر پینے سے ہم کونسی بڑی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں؟ نئی تحقیق نے مشکل آسان کردی

ہم روز مرہ کی زندگی میں جن کھانے پینے کی اشیاء کا استعمال کرتے ہیں ہمیں اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہوتا ہے کہ ہمارے جسم میں ان کی وجہ سے متعدد پلاسٹک کے ننھے ذرات چلے جاتے ہیں جس سے ہماری صحت متاثر ہوتی ہے۔

اُن مصنوعات سے پلاسٹک کے بہت باریک ذرات کا اخراج ہوتا ہے جو غذا یا پانی کے ذریعے جسم کے اندر متعدد اعضا تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

مگر حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پانی کو ابال کر پینے کی عادت سے اس مسئلے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

جرنل انوائرمنٹل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیٹرز میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ محض 5 منٹ ابالنے سے پانی میں پلاسٹک کے ننھے ذرات کی تعداد میں 90 فیصد تک کمی وقع ہوسکتی ہے۔

سائنسدانوں کی جانب سے ابھی یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پلاسٹک کے ننھے ذرات سے صحت کو کن سنگین خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مگر ایسے شواہد مسلسل سامنے آ رہے ہیں جن سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ جسم میں پلاسٹک کے ذرات کی تعداد بڑھنے سے تکسیدی تناؤ، ورم، انسولین کی مزاحمت اور جگر کے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ پانی کو فلٹر کرنے سے بھی پلاسٹک کے ذرات کو نکالنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Boil Pani Ke Bady Faide

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Boil Pani Ke Bady Faide and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Boil Pani Ke Bady Faide to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   738 Views   |   05 Mar 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

صرف پانچ منٹ پانی ابلیں اور ۔۔ پانی ابال کر پینے سے ہم کونسی بڑی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں؟ نئی تحقیق نے مشکل آسان کردی

صرف پانچ منٹ پانی ابلیں اور ۔۔ پانی ابال کر پینے سے ہم کونسی بڑی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں؟ نئی تحقیق نے مشکل آسان کردی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف پانچ منٹ پانی ابلیں اور ۔۔ پانی ابال کر پینے سے ہم کونسی بڑی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں؟ نئی تحقیق نے مشکل آسان کردی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔