سردی میں زیادہ ہیٹر استعمال کر رہے ہیں تو فَوراً چھوڑ دیں، جانیئے ہیٹر کے استعمال کے 5 نقصان جو آپ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں

ہیٹر کا استعمال سردیاں آتے ہی بڑھ جاتا ہے اور یہ موسم سرما کی اہم ترین ضرورت بھی ہے جس کے بغیر سردیاں گزارنا مشکل ہوجاتا ہے۔

کچھ لوگوں کو بہت سردی لگتی ہے اور وہ ہیٹر کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ ہیٹر کا زیادہ استعمال صحت کے لیے بہت خطرناک ہے۔ اسے جلاتے وقت کچھ خاص باتوں کا خیال رکھیں۔ خاص طور پر جن لوگوں کو سانس کے مسائل ہیں انہیں ہیٹر کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیے۔

شدید ٹھنڈ سے بچنے کے لیے لوگ بہت سے کپڑے پہنتے ہیں لیکن پھر بھی سردی محسوس کرتے رہتے ہیں اور ہیٹر اس موسم میں زیادہ تر لوگوں کا سہارا ہوتا ہے۔ ہیٹر سردی سے تو آرام دیتا ہے لیکن یہ صحت کو کئی طرح سے نقصان بھی پہنچاتا ہے۔ اگر آپ بھی جسم کو گرم رکھنے کے لیے ہر وقت ہیٹر سے چلائے رکھتے ہیں تو اس کے بارے چند باتیں ایسی ہیں جو آپ لوگوں کے لیے جاننا ضروری ہیں۔

١-زیادہ تر ہیٹرز کے اندر سرخ گرم دھات کی سلاخیں یا سیرامک کور ہوتے ہیں جو کمرے کے درجہ حرارت کو بڑھانے کے لیے گرم ہوا کا اخراج کرتے ہیں۔ یہ حرارت ہوا کی نمی کو جذب کرتی ہے اور ہیٹر سے آنے والی ہوا بہت زیادہ خشک ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ روم ہیٹر ہوا سے آکسیجن جلانے کا کام بھی کرتے ہیں جس سے ہوا میں آکسیجن کم ہو جاتی ہے۔

ہیٹر سے باہر آنے والی ہوا جلد کو بہت خشک کردیتی ہے ۔ ہیٹر کی وجہ سے لوگوں کو نیند نہ آنا، متلی، سردرد جیسے مسائل بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

کنونشن ہیٹر، ہالوجن ہیٹر اور بلورز کا زیادہ استعمال آپ کو بیمار کر سکتا ہے۔ ان ہیٹرز سے خارج ہونے والے کیمیکل سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں اور اندرونی حصوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ کو دمہ یا الرجی ہو۔

دمہ کے مریضوں کو روم ہیٹر سے سب سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ اگر آپ کو سانس کا کوئی مسئلہ ہے تو ہیٹر سے مخصوص فاصلے پر بیٹھیں۔ اس کے علاوہ برونکائٹس اور سائنوس کے مریضوں کو بھی اس سے الرجی ہو سکتی ہے۔ ان مریضوں کے پھیپھڑوں میں ہیٹر کی ہوا سے بلغم بننے لگتا ہے جس کی وجہ سے انہیں کھانسی اور چھینکیں آنے لگتی ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق اگر آپ دمہ کے مریض ہیں یا آپ کو الرجی کا مسئلہ ہے تو عام ہیٹر کے بجائے آئل ہیٹر کا استعمال کریں۔ اس ہیٹر میں تیل بھرے ہوئے پائپ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہوا خشک نہیں ہوتی۔ اگر آپ باقاعدہ ہیٹر استعمال کر رہے ہیں تو چند منٹ بعد ہی اسے بند کر دیں۔

Heater Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Heater Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Heater Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Tehmina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3971 Views   |   18 Jan 2022
About the Author:

Tehmina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tehmina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سردی میں زیادہ ہیٹر استعمال کر رہے ہیں تو فَوراً چھوڑ دیں، جانیئے ہیٹر کے استعمال کے 5 نقصان جو آپ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں

سردی میں زیادہ ہیٹر استعمال کر رہے ہیں تو فَوراً چھوڑ دیں، جانیئے ہیٹر کے استعمال کے 5 نقصان جو آپ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی میں زیادہ ہیٹر استعمال کر رہے ہیں تو فَوراً چھوڑ دیں، جانیئے ہیٹر کے استعمال کے 5 نقصان جو آپ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔