ڈائٹنگ کے بناء وزن کم ہوگیا ۔۔ یہ کون سی جڑی بوٹی ہے جسے کھانے سے وزن 3 مہینے میں ہی گھٹنے لگتا ہے؟ جانیے حکیموں کا بتایا ہوا کارآمد نسخہ

وزن کم کرنے کی خواہش لڑکیوں میں زیادہ سے زیادہ ہوتی ہے خصوصاً ان لڑکیوں میں جن کی شادی ہونے والی ہوتی ہے تاکہ شادی کے دن زیادہ پُرکشش نظر آئیں۔ لیکن وزن کم کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ سب کی جسامت اور چال ڈھال، کھانے پینے کے انداز اور ہضم کرنے کی طاقت یکساں نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ وزن کچھ لوگوں کا جلدی ہی کم ہو جاتا ہے اور کچھ لوگ اس کو کم کرنے میں سالوں گزار دیتے ہیں۔ بہرحال آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ایک ایسی جڑی بوٹی کے بارے میں جس کا استعمال آپ کا وزن بھی کم کرے گا اور دیگر مسائل کو بھی حل کرنے میں مدد دے گا۔

جڑی بوٹی کون سی ہے؟

اس جڑی بوٹی کا نام ہے فلفل دراز۔ یہ آپ وک کسی بھی پنساری کی دکان پر آسانی سے مل جائے گی اور یہ زیاہد مہنگی بھی نہیں ہے۔ اسے لونگ پیپر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دکھنے میں لمبی سی ہوتی ہے جو کالی مرچ کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ اس کا ذائقہ کڑوا اور ترش سا ہوتا ہے۔

استعمال کیسے کریں؟

اس کو اچھی طرح باریک پیس کر پاؤڈر تیار کرلیں۔ گرم پانی کے ساتھ پھانکنا فائدے مند ہے۔

فائدے:

1: وزن کم:

فلفل دراز وزن کم کرنے میں بہت زیادہ مفید سمجھی جاتی ہے اس کو 3 ماہ مستقل استعمال کریں اگر وزن میں کمی پائیں تو مزید استعمال کریں ورنہ اس کا استعمال ترک کردیں۔

کون استعمال نہ کرے؟

وزن کم کرنے کی خواہشمند خواتین اگر بچوں کو دودھ پکاتی ہیں یا حاملہ ہیں تو وہ اس کو ہر گز استعمال نہ کریں یہ ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لئے غیر مناسب ہے۔

2: نیند نہ آئے تو:

اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جن کو نیند نہ آنے کی بیماری انسومنیا ہے تو آپ اس جڑی بوٹی کو سونے سے 1 گھنٹے قبل استعمال کیجیے۔

3: پھیپھڑوں کی بیماری:

پھیپھڑوں کی تکلیف، سانس کی بیماری اور دمے کے مرض میں اس کا استعمال مفید ہے۔

فائدے مند کیوں ہے؟

فلفل دراز میں ایک کیمیائی مادہ پائپرائن، سائیکلوورائین اور سسٹوپلوکراین پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ انسانی جسم کے لئے فائدے مند ہے۔

Filfil Daraz Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Filfil Daraz Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Filfil Daraz Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4132 Views   |   24 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

ڈائٹنگ کے بناء وزن کم ہوگیا ۔۔ یہ کون سی جڑی بوٹی ہے جسے کھانے سے وزن 3 مہینے میں ہی گھٹنے لگتا ہے؟ جانیے حکیموں کا بتایا ہوا کارآمد نسخہ

ڈائٹنگ کے بناء وزن کم ہوگیا ۔۔ یہ کون سی جڑی بوٹی ہے جسے کھانے سے وزن 3 مہینے میں ہی گھٹنے لگتا ہے؟ جانیے حکیموں کا بتایا ہوا کارآمد نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈائٹنگ کے بناء وزن کم ہوگیا ۔۔ یہ کون سی جڑی بوٹی ہے جسے کھانے سے وزن 3 مہینے میں ہی گھٹنے لگتا ہے؟ جانیے حکیموں کا بتایا ہوا کارآمد نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔