تُلسی اور اسگندھ ناگوری کی چائے پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے اس کے بہترین فائدے

تُلسی کا استعمال ہر گھر میں ہی ہوتا ہے، کبھی کھانا بنانے میں تو کبھی سلاد کے اوپر ڈال کر کھانے میں تو کبھی اس کے منفرد ڈرنکس پیتے ہیں اور اسگندھ ناگوری جس کا نام تو شاید آپ نے سُنا ہو مگر استعمال نہ کی ہو تو آج کے-فوڈز میں جانیئے ان دونوں جڑی بوٹیوں کے خاص فائدے جو جان کر آپ بھی استعمال کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں گے۔

تُلسی اور اسگندھ ناگوری کی چائے بنانے کا طریقہ:

٭ اسگندھ ناگوری کا ایک انچ کا ٹکڑا لیں اور اس کو اچھی طرح صاف کرلیں۔
٭ ایک پتیلی میں پانی ڈالیں اور اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں۔
٭ جیسے ہی پانی گرم ہونے لگے، اس میں تلسی کے دو سے چار پتے اور اسگندھ ناگوری ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
٭ جوش آنے پر اس کو چھان لیں اور اس میں لیموں شامل کرلیں۔
٭ اس چائے کو روزانہ رات میں سونے سے پہلے پی لیں۔

فائدہ:

٭ اس کو پینے سے ڈپریشن، پریشانی، فکر دور ہوگی اور آپ کو ذہنی سکون ملے گا۔
٭ اس کو پینے سے آپ کے جسم میں موجود اضافی کولیسٹرول بھی ختم ہو جائے گا اور آپ کا دورانِ خون بھی بہتر ہوگا۔
٭ جوڑوں کے درد میں تلسی اور اسگندھ ناگوری دونوں بہت مفید سمجھے جاتے ہیں، اس سے نہ صرف جوڑوں کا درد ختم ہوگا بلکہ جسم میں سوجن کی شکایت بھی ختم ہو جائے گی۔
٭ آنکھوں میں درد، آنکھوں کا آنا، سوجن اور دانے ہو جانے کی صورت میں بھی یہ چائے آپ کو بہت فائدے دیتی ہے۔
٭ جن لوگوں کو جسم میں مختلف جگہوں پر ایکنی اور تکلیف دے دانوں کی شکایت ہوتی ہے ان کے لئے یہ چائے فائدے مند ہے کیونکہ یہ جسم کو سکون دیتی ہے اور ہماری جلد کے فیبرولز میں موجود پس کو نکالنے کا کام کرتی ہے۔

Tulsi Aur Aswugandha Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tulsi Aur Aswugandha Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tulsi Aur Aswugandha Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4321 Views   |   19 Mar 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

تُلسی اور اسگندھ ناگوری کی چائے پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے اس کے بہترین فائدے

تُلسی اور اسگندھ ناگوری کی چائے پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے اس کے بہترین فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تُلسی اور اسگندھ ناگوری کی چائے پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے اس کے بہترین فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔