معدے کی تیزابیت دور کرنے کا آسان قدرتی طریقہ

جب گیسٹرک گلینڈز میں تیزابی سیال کی سطح بڑھنے لگے تو معدے میں تیزابیت ہوجاتی ہے جو کہ گیس، سانس میں بو، پیٹ میں درد ودیگر امراض کا باعث بنتی ہے۔
عموماً معدے میں تیزابیت کی وجہ کھانے کے درمیان طویل وقفہ، خالی پیٹ ہونا یا پھر بہت زیادہ چائے، کافی یا تمباکو نوشی وغیرہ کا استعمال بھی ہوتا ہے۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں ہروقت موجود رہنے والے چند اجزاء معدے میں تیزابیت سے نجات دلاسکتے ہیں۔

معدے میں تیزابیت دور کرنے کے لیے درج ذیل اجزاء درکار ہیں۔

سوکھی ہوئی ادرک۔۔۔۔۔25گرام
لونگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25گرام
اجوائن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25گرام
چھوٹی الائچی۔۔۔۔۔۔۔50گرام

بنانے کا طریقہ:
تمام اجزاء کو پیس کر پاؤڈر بنالیں۔

طریقہ استعمال:
تین گھونٹ کی مقدار پانی میں دوگرام پاؤڈر شامل کرلیں۔
اچھی طرح ملا کر پانی پی لیں۔
چند دنوں کے استعمال سے معدے میں تیزابیت ختم ہوجائے گی۔

By Aqib Shahzad    |    In Health and Fitness   |    0 Comments    |    18026 Views    |    12 Feb 2020

Comments/Ask Question

Read Blog about معدے کی تیزابیت دور کرنے کا آسان قدرتی طریقہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (معدے کی تیزابیت دور کرنے کا آسان قدرتی طریقہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.