آپ کو کیسا لگے گا کہ آپ صبح انٹریو کے لئے جانا ہو، یا رات میں کسی ڈنر پارٹی میں اور آپ کے کندھوں پر سفید سفید خشکی نظر آئے اور جب آپ اپنے بالوں پر نظر ڈالیں تو اس میں خشکی ہی خشکی بھری ہوئی ہو؟
ظاہر ہے کہ بےحد بُرا لگے گا، مگر دوستوں خشک موسم کا آغاز ہو چکا ہے اور اب آپ کو ان مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، تو پھر پہلے سے ہی کیوں نہ کچھ تیاری کر لی جائے، آج کے فوڈز آپ کو بتائے گا کہ کس طرح آپ گھریلو نسخوں کو اپنا کر اپنے سر سے ساری خشکی کا خاتمہ کر سکتے ہیں تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔
• سرد موسم میں خشکی سے نمٹنے کے آسان گھریلو طریقے
• سرکہ
سرکہ ایک نہیں ڈھیروں فوائد کے ساتھ قدرت کی جانب سے ہم سب کے لئے ایک انمول تحفہ ہے، اگر آپ کے سر میں خارش ہو رہی ہے، خشکی ہو گئی ہے یا سر کی جلد بہت روکھی سوکھی ہو رہی ہے تو اس کے لئے سرکہ بہت بہترین چیز ہے کیونکہ سرکے میں چراثیم اور بیکٹیریا کو ختم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے بس کرنا اتنا ہے کہ ایک اسپرے بوتل میں برابر مقدار میں آدھا پانی اور آدھا سرکہ شامل کر کے مکس کریں اور نہانے سے آدھے گھنٹے پہلے اسے اچھی طرح سر پر لگا لیں پھر آدھے گھنٹے بعد سر دھو لیں۔
• بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا استعمال کرنے سے آپ کے سر سے خارش، خشکی، جلن، دانوں اور فنگس کا خاتمہ ہو سکتا ہے، یہ آپ کے سر کی جلد کو نرمی سے ایکسفولیٹ کرتا ہے اور جلد کو چکنا بناتا ہے، بس اپنے شیمپو میں 2 سے 3 چمچ بیکنگ سوڈا شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور اس شیمپو سے نہائیں، سر کی جلد سے خارش دور ہوگی، جلد چمکدار اور چکنی ہو جائے گی اور خشکی کا خاتمہ وہ جائے گا۔
• نیم
یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ نیم اینتی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتا ہے، جلد سے لے کر بالوں کے لئے نیم بےحد مفید ہے، نیم کے پتوں کو اُبال کر اس پانی سے سر دھونے سے سر کی جلد سے خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے خارش دور ہوتی ہے اور جلد پر چکنائی آ جاتی ہے، نیم سر کی جلد سے جراثیموں کا خاتمہ کر دیتا ہے۔
• لہسن
سر سے خشکی اور خارش کا خاتمہ کرنا ہے تو لہسن کا استعمال کریں، آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بھلا لہسن بھی کوئی سر میں لگاتا ہے، تو جناب جی ہاں، لہسن کی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات کی بنا پر اسے سر میں لگانا بھی بےحد مفید ہے بس ایک اسپرے بوتل میں پسے ہوئے 2 لہسن اور پانی شامل کریں اسے اچھی طرح مکس کریں اور سر میں لگا لیں، سرد موسم میں ہونے والی سر کی خشکی خارش ہر مسئلے سے نجات مل جائے گی۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Sardi Main Khushki Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardi Main Khushki Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.