یش راج کی جانب سے فلم کی آفر ہوئی لیکن۔۔ نور جہاں ڈرامے سے شہرت پانے والے علی رضا کو پیشکش کے باوجود فلم کیوں نہ ملی؟

"مجھے بھارت کے ایک بڑے پروڈکشن ہاؤس سے کام کی پیشکش ہوئی، لیکن انہیں علم نہیں تھا کہ میں پاکستانی ہوں،" علی رضا نے حالیہ یوٹیوب انٹرویو میں یہ انکشاف کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مشہور فلم پروڈکشن کمپنی ’ییش راج فلمز‘ کی ٹیم نے پہلے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا اور انہیں ایک فیچر فلم کے لیے آڈیشن دینے کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی گفتگو کے بعد، انہیں رنبیر کپور کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کے ایک سین کا کلپ بھیجا گیا اور کہا گیا کہ وہ اس سین کو اپنے انداز میں شوٹ کرکے بھیجیں۔

علی نے وہ کلپ ریکارڈ کیا اور پروڈکشن ہاؤس کو بھیج دیا، جس کے بعد انہیں بتایا گیا کہ وہ منتخب ہوگئے ہیں اور فلم کے باقی معاملات بھی طے ہوگئے۔ لیکن جب پروڈکشن ٹیم نے ان سے پوچھا کہ کولکتہ سے کہاں کا ٹکٹ بھیجیں تو انہوں نے جواب دیا، "لاہور۔" اس پر ٹیم نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے دریافت کیا کہ انہوں نے پہلے کیوں نہیں بتایا کہ وہ پاکستانی ہیں۔

علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوچا کہ چونکہ انہوں نے رابطہ نمبر پاکستانی دیا تھا، اس سے پروڈکشن ہاؤس کو معلوم ہو چکا ہوگا کہ وہ پاکستان سے ہیں۔ بدقسمتی سے، پاکستانی ہونے کا علم ہونے پر پروڈکشن ہاؤس نے انہیں کاسٹ نہیں کیا۔

"ییش راج فلمز کے ساتھ کام کرنا میرے کیریئر کے لیے ایک سنہری موقع ہوتا،" انہوں نے کہا، "لیکن افسوس ایسا نہیں ہوسکا۔ البتہ، مجھے امید ہے کہ مستقبل میں کبھی ایسا موقع دوبارہ ملے گا اور میں بولی وڈ میں جا کر اپنے فن کا مظاہرہ کرسکوں گا۔"

Ali Raza Yash Raj Movie

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ali Raza Yash Raj Movie and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ali Raza Yash Raj Movie to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   692 Views   |   25 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 December 2024)

یش راج کی جانب سے فلم کی آفر ہوئی لیکن۔۔ نور جہاں ڈرامے سے شہرت پانے والے علی رضا کو پیشکش کے باوجود فلم کیوں نہ ملی؟

یش راج کی جانب سے فلم کی آفر ہوئی لیکن۔۔ نور جہاں ڈرامے سے شہرت پانے والے علی رضا کو پیشکش کے باوجود فلم کیوں نہ ملی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یش راج کی جانب سے فلم کی آفر ہوئی لیکن۔۔ نور جہاں ڈرامے سے شہرت پانے والے علی رضا کو پیشکش کے باوجود فلم کیوں نہ ملی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔