چیز لینے نکلا پھر واپس نہ آیا۔۔ 6 روز سے لاپتہ سعد کی لاش ملنے پر کہرام مچ گیا، بچے کے ساتھ کیا ہوا؟

7 Year Old Boy Body Found From Garbage In Karachi

کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایک دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا جس نے ہر دل کو غمگین کر دیا۔ سات سالہ سعد علی، جو والدین کا اکلوتا اور نہایت لاڈلا بیٹا تھا، کئی دنوں سے لاپتہ تھا۔ اہل خانہ نے ہر ممکن تلاش کی، مقدمہ درج کرایا، مگر کسی کو کچھ پتا نہ چل سکا۔

لیکن پھر چھ دن بعد محض چند قدم دور کچرے کے ڈھیر سے اس کی بوری بند لاش برآمد ہوئی تو پورا محلہ سوگ میں ڈوب گیا اور گھر میں قیامت برپا ہوگئی۔

اہلِ علاقہ کے مطابق سعد 18 ستمبر کو قریبی دکان سے چیز لینے نکلا تھا اور پھر واپس نہ آیا۔ والدین بے بسی کے عالم میں در در بھٹکتے رہے۔ پیر کی رات جب بچے کی نعش ملی تو ماں باپ پر غشی کے دورے پڑ گئے اور گلیوں میں کہرام مچ گیا۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سعد کے سر پر سخت چیز لگنے سے جان گئی جبکہ افسوسناک طور پر جنسی زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں۔ لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی اور ظہر کے بعد نمازِ جنازہ و تدفین ادا کی گئی۔ یہ اندوہناک واقعہ پورے علاقے کو سکتے میں ڈال گیا ہے اور لوگ انصاف کے منتظر ہیں۔

تدفین کے بعد ورثا اور اہلِ محلہ غم و غصے سے بھرے لانڈھی تھانے کے باہر جمع ہوگئے۔ خواتین اور بچے بڑی تعداد میں سراپا احتجاج بن گئے، سڑکیں بند ہوگئیں اور ماحول میں صدمے اور کرب کی کیفیت ہر سو پھیل گئی۔ سب کی ایک ہی صدا ہے، قاتل کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

7 Year Old Boy Body Found From Garbage In Karachi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 7 Year Old Boy Body Found From Garbage In Karachi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 7 Year Old Boy Body Found From Garbage In Karachi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   433 Views   |   24 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 September 2025)

چیز لینے نکلا پھر واپس نہ آیا۔۔ 6 روز سے لاپتہ سعد کی لاش ملنے پر کہرام مچ گیا، بچے کے ساتھ کیا ہوا؟

چیز لینے نکلا پھر واپس نہ آیا۔۔ 6 روز سے لاپتہ سعد کی لاش ملنے پر کہرام مچ گیا، بچے کے ساتھ کیا ہوا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چیز لینے نکلا پھر واپس نہ آیا۔۔ 6 روز سے لاپتہ سعد کی لاش ملنے پر کہرام مچ گیا، بچے کے ساتھ کیا ہوا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts