ہینگ کھانے میں استعمال کے علاوہ مختلف بیماریوں میں بھی دے آپ کو سکون، جانیں 6 آسان نسخے

ہینگ تقریباً ہر گھر میں ہی موجود ہوتی ہے لیکن کیا آپ اس قیمتی مصالحہ کے فوائد جانتے ہیں؟ اگر ہم ہینگ کے مزاج کی بات کریں تو یہ گرم اور خشک ہے۔
بادی کھانے جن میں ماش کی دال، آلو، اروی اور کچالو وغیرہ شامل ہیں ان کھانوں میں ہینگ کا استعمال کرنا چاہئے۔
ہینگ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات رکھتی ہے۔
چھوٹے بچے جب گھٹنوں چلنا سیکھتے ہیں تو وہ زمین پر پڑی ہر چیز منہ میں ڈال لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا پیٹ اکثر خراب رہتا ہے یا پھر پیٹ میں کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں- ایسے میں ہینگ گھر میں رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہینگ کا سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ پیٹ خراب اور متلی‘ الٹیوں میں بڑی تیزی سے کام کرتی ہے اور مریض کے پیٹ کو فوری آرام پہنچاتی ہے۔

بالوں کا جھڑنا اگر ہم ہینگ کا پیسٹ بالوں کی جڑوں میں لگائیں تو اس سے ہمارے بال مجبوط ہو جائیں گے۔ دو چمچ ہینگ میں آدھا چائے کا چمچ پسی کالی مرچ اور دو کھانے کے چمچ سرکہ ملا کر بالوں کی جڑوں میں مساج کریں چند دِنوں میں ہی بال جھڑنا بند ہو جائیں گے۔

سر کا درد سر کے درد میں ہینگ کا استعمال بے حد مفید ہے۔ نزلہ کی وجہ سے ہونے والا سر کا درد ہو یا پھر مائیگرین ، ہینگ کا استعمال فوری راحت دیتا ہے۔ کافور، ہینگ، پیپر منٹ اور سونٹھ کو باریک پیس کر عرق گلاب میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس کو سر پر لگا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں، تھوڑی دیر میں سر کے درد میں آرام محسوس کریں گے۔

دانت کا درد جسم کے کسی حصے میں بھی درد ہو، ہینگ کا استعمال فوری راحت کا باعث بنتا ہے۔ ۱۔ داڑھ کے درد میں اگر ایک چٹکی ہیرا ہینگ داڑھ میں رکھ لی جائے تو تھوڑی دیر میں آرام آجاتا ہے۔ ۲۔ ایک کپ پانی میں دو چٹکی ہینگ اور دو لونگیں ڈال کر ابال لیں اور اس پانی سے کلی کریں دانت کے درد میں آرام آئے گا- ۳۔ لیموں کے رس میں ہینگ ملا کر گھول لیں اور روئی سے دانت پر لگائیں تو دانت سے خون نکلنا اور پیپ آنا بند ہو جاتی ہے۔

ماہواری کا درد وہ خواتین جو ہر ماہ ماہواری کا شدید درد برداشت کرتی ہوں یا جنھیں ماہواری کھل کر نہ آتی ہو اور ماہواری کا ماہانہ نظام مستقل نہ ہو ان کو ہینگ کا استعمال ضرور کرنا چاہئے۔ ایک کپ بٹر ملک میں ایک چٹکی ہینگ، ڈیڑھ کھانے کا چمچ میتھی دانہ کا سفوف اور آدھا چائے کا چمچ نمک ملا کر ایک مہینہ تک مستقل دن میں دو دفعہ پینا چاہئے۔ ایک مہینہ کے اندر ہی ماہواری کی تکلیف دور ہو جائے گی۔

چیونٹیاں اور لال بیگ بھگانا ہینگ کو پیس کر چیونٹیوں کے سوراخ میں ڈالنے سے چیونٹیاں بھاگ جاتی ہیں۔ کچن کیبنیٹ کے کونوں میں بھی ہینگ لگانے سے چیونٹیاں اور لال بیگ نہیں آتے۔

پاگل کتے کا کاٹنا

ہینگ کو عرق گلاب میں مِلا کر مریض کو روزانہ پلائیں جبکہ ہینگ کو پانی میں پتلا کر کے پاگل کتے کے کاٹے پر لگائیں۔ اِس کے علاوہ ہینگ کا استعمال کان کے درد، معدہ کے درد، نزلہ ،کھانسی اور دمہ میں انتہائی فائدہ مند ہے۔

Heeng Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Heeng Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Heeng Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3788 Views   |   01 Feb 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ہینگ کھانے میں استعمال کے علاوہ مختلف بیماریوں میں بھی دے آپ کو سکون، جانیں 6 آسان نسخے

ہینگ کھانے میں استعمال کے علاوہ مختلف بیماریوں میں بھی دے آپ کو سکون، جانیں 6 آسان نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہینگ کھانے میں استعمال کے علاوہ مختلف بیماریوں میں بھی دے آپ کو سکون، جانیں 6 آسان نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔