اُف یہ منہ کی بو: اگر آپ بھی منہ سے آنے والی بو کی وجہ سے دوستوں میں نہیں بیٹھتے تو ۔۔ اپنا ماؤتھ فریشنر گھر میں بنائیں اور بغیر کسی سائیڈ افیکٹ کے فائدہ اٹھائیں

منہ کی صفائی تو ہم سب ہی کرلیتے ہیں دانت بھی برش کرتے ہیں رگڑ رگڑ کر اور ایک اچھا معیاری پیسٹ بھی استعمال کرلیتے ہیں مگر اکثر آپ جب کام کر رہے ہوتے ہیں تو منہ بند ہوتا ہے اور بند منہ سے بھی اکثر ناگوار مہک آنے لگتی ہے جو ذرا معیوب لگتی ہے اس کے لئے ہی ہم ماؤتھ فریشنرز جیسے پراڈکٹس کا استعمال کرتے ہیں تاکہ منہ کی صفائی بھی رہے اور سانسیں بھی مہکتی رہیں۔
اب ماؤتھ فریشنر بھی کئی طریقے کے ہوتے ہیں ان کو حاصل کرنے کا آسان طریقہ تو بازار سے خریدنے کا ہوتا ہے لیکن اگر آپ تھوڑا سا اپنی صحت کے حوالے سے وقت نکالیں تو یہ ماؤتھ فریشنر گھر میں ہی بن سکتا ہے جس کے لئے آپ کو جن چیزوں کی ضرورت ہوگی وہ بھی آپ کے گھر میں ہی میسر ہوجاتی ہیں۔
تو چلیں جانتے ہیں کہ کس طرح آپ ماؤتھ فریشنر کو گھر میں آسانی سے ان 3 طریقوں کی مدد سے تیار کرسکتے ہیں تاکہ آپ بھی اپنی سانسوں کو مہکا سکیں۔

ماؤتھ فریشنر بنانے کا طریقہ:

• پودینے کا فریشنر:
ایک چمچ بیکنگ سوڈا، آدھا چمچ ٹی ٹری آئل اور ایک چمچ پودینے کے تیل کو مکس کرلیں۔ لیجیئے تیار ہے آپ کا منتھول کی خصوصیات سے بھرپور فریشنر جس سے نہ صرف منہ کے جراثیموں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ساتھ ہی ساتھ اس کے ذریعے آپ کے منہ کے چھالوں اور انفیکشن کو بھی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

• ہربل فریشنر:
ہربل پراڈکٹس ہمیشہ سے ہی ہمارے لئے فائدہ مند رہے ہیں اور ہربل ماؤتھ فریشنر آپ کے دانتوں کے جملہ امراض کو کنٹرول کرنے میں آپ کی بہتر مدد کرسکتے ہیں۔
اس کو بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے ایک کپ ابلا ہوا پانی، ایک چمچ روزمیری آئل اور دو پیسے ہوئے لونگ۔ ان تمام اجزاء کو مکس کریں اور تین سے چار منٹ تک غرارے کریں۔ اگر آپ کا گلہ خراب ہے تو اسی فریشنر کو ایک سے دو منٹ منہ میں رکھیں پھر پھینک دیں۔ گلے کے بھی امراض میں آپ کی بہتر مدد کرسکتا ہے۔

• جراثیم کُش ماؤتھ فریشنر:
ماؤتھ فریشنر کا جراثیم سے پاک ہونا دراصل اہم ہے اور اگر آپ جراثیم سے پاک فریشنر گھر میں تیار کرلیں تو یہ آپ کے لئے زیادہ مفید ہوسکتا ہے

اس کے لئے آپ کو چاہیئے :
ایک چمچ سیب کا سرکہ اور ایک کپ پانی۔ بس ان کو مکس کرکے غرارے کریں اور تمام جراثیم مار بھگائیں۔
اسلئے اب اگر آپ بازار سے ماؤتھ فریشنر لانا بھول جائیں یا بازاری ماؤتھ فریشنر استعمال کرنے کے بعد بھی منہ کی صفائی اور مہک سے مطمئن نہ ہوں تو بس کچن کی ان اجزاء سے مرضی کا ماؤتھ فریشنر خود بنائیں اور پائیں تازہ سانسیں بغیر کسی جھنجھٹ کے۔

Homemade Mouth Freshner

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Homemade Mouth Freshner and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Mouth Freshner to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   15642 Views   |   12 May 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اُف یہ منہ کی بو: اگر آپ بھی منہ سے آنے والی بو کی وجہ سے دوستوں میں نہیں بیٹھتے تو ۔۔ اپنا ماؤتھ فریشنر گھر میں بنائیں اور بغیر کسی سائیڈ افیکٹ کے فائدہ اٹھائیں

اُف یہ منہ کی بو: اگر آپ بھی منہ سے آنے والی بو کی وجہ سے دوستوں میں نہیں بیٹھتے تو ۔۔ اپنا ماؤتھ فریشنر گھر میں بنائیں اور بغیر کسی سائیڈ افیکٹ کے فائدہ اٹھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اُف یہ منہ کی بو: اگر آپ بھی منہ سے آنے والی بو کی وجہ سے دوستوں میں نہیں بیٹھتے تو ۔۔ اپنا ماؤتھ فریشنر گھر میں بنائیں اور بغیر کسی سائیڈ افیکٹ کے فائدہ اٹھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔