چھائے کی چھلنی کے سوراخوں میں کچرا اٹک گیا ہے تو اس کو کیسے صاف کریں؟ 2 طریقے جن سے چھلنی بھی صاف رہے اور نئی خریدنی نہ پڑے

چائے کی چھلنی کچن میں استعمال ہونے والی ایسی چیز ہے جس کو استعمال کے فوراً بعد صاف کیا جاتا ہے کہ کہیں اس میں چائے کی پتی کے ذرات نہ اٹک جائیں کیونکہ اس کے سوراخ چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں۔ ان میں ذرا سی بھی پتی لگی رہ جائے تو چائے کو چھاننے میں مسئلہ ہوتا ہے اور اب تو تقریباً ہر گھر میں ہی چائے دن میں 2 سے 4 مرتبہ بنتی ہے کیونکہ شاید ہم پاکستانیوں کو اس کے بناء سکون ہی نہیں آتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ چائے کی چھلنی کو 5 سے 6 ماہ بعد بدل لینا چاہیے لیکن اگر آپ بھی اس کی صاف صفائی کرتی رہیں گیں تو اس کو بار بار بدلنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
آج ہم آپ کو کے-فوڈز میں بتانے جا رہے ہیں چائے کی چھلنی کو صاف کرنے اور لمبے عرصےتک استعمال کے کچھ طریقے بتانے جا رہے ہیں:

٭ ابالنا:

چائے کی چھلنی کو ایک پیالے میں رکھیں، اس میں ایک کپ گرم پانی اور ایک اینو کا ساشہ ڈال کر تھوڑی دیر کے لئے بھگوئیں اور پھر ٹوتھ برش یا سکواش برائٹ کی مدد سے رگڑیں تاکہ اس کی جالی کے اندر موجود چھوٹے چھوٹے سوراخوں کے اندر سے نہ صرف پتی نکل جائے بلکہ اکثر دودھ کی ملائی بھی چپک جاتی ہے وہ بھی بآسانی نکل جائے اور یہ لمبے عرصے تک قابلِ استعمال رہے۔

٭ جلائیں:

بعض اوقات جلدی میں چائے نکالنے اور سروو کرنے کی وجہ سے چائے کی چھننی میں پتی رہ جاتی ہے اور صحیح سے نہ دھونے کی وجہ سے یہ پتی ان جالیوں میں جم جاتی ہے، جس کی وجہ سے یہ جلدی ہی خراب ہو جاتی ہے ایسے میں آپ کو چاہیئے کہ اس چھلنی کو کچھ دیر کے لئے چولہے پر رکھیں اور ہلکی آنچ پر سیک لگالیں جس سے چھننی میں موجود پتی باہر نکل جائے گی اور چائے کی چھلنی بلکل صاف ہو جائے گی بس پھر اس کو اپنی سے دھوئیں اور کپڑے سے صاف کرلیں۔

Channi Ko Saaf Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Channi Ko Saaf Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Channi Ko Saaf Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4289 Views   |   23 Aug 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

چھائے کی چھلنی کے سوراخوں میں کچرا اٹک گیا ہے تو اس کو کیسے صاف کریں؟ 2 طریقے جن سے چھلنی بھی صاف رہے اور نئی خریدنی نہ پڑے

چھائے کی چھلنی کے سوراخوں میں کچرا اٹک گیا ہے تو اس کو کیسے صاف کریں؟ 2 طریقے جن سے چھلنی بھی صاف رہے اور نئی خریدنی نہ پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چھائے کی چھلنی کے سوراخوں میں کچرا اٹک گیا ہے تو اس کو کیسے صاف کریں؟ 2 طریقے جن سے چھلنی بھی صاف رہے اور نئی خریدنی نہ پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔