تخم ملنگا کو نظر انداز نہ کریں اس کے انمول فوائد جانیں

تخم ملنگا کے بیج تلسی کے بیجوں سے ملتے جلتے ہیں بعض لوگ اسے تلسی کے خاندان کا ہی ایک پودا مانتے ہیں- اس کا اصل نام تخم بلنگا ہے لیکن ہمارے ہاں اسے تخم ملنگا ہی کہتے ہیں- اس لیے ہم اسی لفظ کا استعمال کریں گے-

تخم ملنگا کا استعمال ہمارے ہاں بہت کم کیا جاتا ہے اور زیادہ تر لوگ اس کی افادیت سے بھی ناواقف ہیں اسی لیے ہم نے ضروری سمجھا کہ آپ کو تخم ملنگا کے فوائد سے آشنا کروایا جائے-

زیادہ تر تخم ملنگا کا استعمال گرمیوں کے موسم میں شربت وغیرہ میں ملا کر کیا جاتا ہے یا پھر اس کا استعمال فالودہ وغیرہ میں ہوتا ہے کیونکہ اس کے استعمال سے جسم سے گرمی کم ہو جاتی ہے اور ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے- اس کے علاوہ بھی آپ اسے فروٹ، دہی، دودھ، لسی، لیموں پانی اور ملک شیک میں بھی استعمال کر سکتے ہیں اس میں فائبر،فاسفورس، تھایا مین، آئیوڈین، کاربوہائیڈریٹس، زنک، تانبا، چکنائی، وٹامنز اور کیلشیم پایا جاتا ہے اب اس کے فوائد بھی جان لیتے ہیں۔

فوائد:
٭تخم ملنگا ہماری جلد کو جوان رکھتا ہے اس سے بڑھاپے کے آثار دیر سے نمایاں ہوتے ہیں کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی دوگنا مقدار پائی جاتی ہے
٭تخم ملنگا ہاضمے کو درست رکھتا ہے معدے کے لیے بھی یہ مفید ہے
٭تخم ملنگا کھانے سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح نارمل رہتی ہے
٭تخم ملنگا سے وزن میں کمی بھی ہوتی ہے
٭تخم ملنگا شریانوں کی تنگی کو دور کرتا ہے اس لیے دل کے امراض میں مفید ہوتا ہے
٭تخم ملنگا جسم سے زائد چربی کو کم کرتا ہے اور جسم کو توانائی مہیا کرتا ہے
٭تخم ملنگا ذیابیطس سے محفوظ رکھتا ہے
٭اس میں کیلشیم کی موجودگی ہماری ہڈیوں اور پٹھوں کو مظبوط بناتی ہے
٭تخم ملنگا دانتوں کی صحت کو بھی برقرار رکھتا ہے
٭تخم ملنگا کے استعمال سے چہرے کے داغ دھبے اور دانوں سے نجات مل جاتی ہے
٭تخم ملنگا بالوں کی بہتر نشو و نما کرتا ہے اس کے استعمال سے بال لمبے ہو جاتے ہیں اور قبل از وقت سفید ہونے سے بھی بچاتا ہے
٭تخم ملنگا جوڑوں کے دردوں سے نجات دلاتا ہے
٭تخم ملنگا کے استعمال سے جسمانی سوزش نہیں ہوتی
٭تخم ملنگا کے استعمال سے نیند اچھی آتی ہے
٭تخم ملنگا وزن میں کمی لانے کے لیے بھی مفید ہوتا ہے
٭تخم ملنگا پیٹ کے امراض سے بچاتا ہے
٭تخم ملنگا بھوک کو کم کرنے میں مدد گار ہے کیونکہ اس کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے
٭تخم ملنگا کھانے سے کھانسی کو آرام ملتا ہے
٭اگر جلد خشک ہو خاص طور پر جب سردیوں کا موسم ہو تو تخم ملنگا کو پیس کر ناریل کے تیل میں ملا کر مالش کریں خشکی دور ہو جائے گی
٭جن مردوں کو مردانہ کمزوری کا مرض ہو وہ اس کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس کی تاثیر سرد ہوتی ہے اور یہ مزید جسم کو ٹھنڈا کر دیتا ہے یا پھر وہ اس کا استعمال کم مقدار میں اور کبھی کبھار کر سکتے ہیں کسی بھی چیز کا استعمال خاص مقدار میں ہی کرنا مفید ہوتا ہے۔

Tukh Malanga Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tukh Malanga Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tukh Malanga Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   62905 Views   |   08 May 2021
About the Author:

Aqib shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

تخم ملنگا کو نظر انداز نہ کریں اس کے انمول فوائد جانیں

تخم ملنگا کو نظر انداز نہ کریں اس کے انمول فوائد جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تخم ملنگا کو نظر انداز نہ کریں اس کے انمول فوائد جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔