پانی کی کمی دور کرتا ہے اور۔۔ ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں کو مٹھے کا جوس کیوں پینا چاہیے؟ جانیں اسے بنانے کا طریقہ

بارشوں کے بعد ملک بھر میں مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے جن کی وجہ سے ہر شہر میں ہی ڈینگی اور ملیریا کے مریض بڑھتے جارہے ہیں۔ حالیہ رپورٹ کے مطابو اس وقت صوبہ سندھ میں ایک ہی روز میں تین ہزار سات سو اکیانوے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 23 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جہاں ان وائرل بخار کے علاج کے لئے بروقت طبی امداد لینی ضروری ہے وہیں ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا بھی اہم ہے جو مریض میں پانی اور نمکیات کی کمی نہ ہونے دیں۔ ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں کو ڈاکٹر عام طور پر مٹھا، لیموں، بیریز اور پپیتے کا جوس پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو مٹھے کا جوس بنانے کا وہ طریقہ بتایا جارہا ہے جو مریضوں کو بنا کر پلایا جاسکتا ہے۔

مٹھے کا جوس بنانے کے لئے اجزاء

1-2 پکے ہوئے مٹھے

2-3 کھانے کے چمچ شہد

ایک چٹکی بھر نمک

پانی

جوس بنانے کا طریقہ

مٹھے کو کاٹیں اور گودا نکال کر جوسر میں ڈال دیں باقی تمام اجزاء بھی ملا لیں۔ اگر چاہیں تو چند قطرے لیموں کا رس بھی شامل کرلیں۔ نمک سے جسم کے کھوئے ہوئے الیکٹرولائٹس کو بحال کرنے میں مدد ملتی ہے۔

نوٹ

یہ جوس ڈاکٹر کے مشورے سے ہی مریض کو دیں اس کے علاوہ اگر مریض شوگر اور بلڈ پریشر کا مریض ہو تو جوس میں ڈالے جانے والے اجزاء بھی کم یا تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔

Dengue Or Malaria Kay Mareezon Kay Lye Juice

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Dengue Or Malaria Kay Mareezon Kay Lye Juice and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dengue Or Malaria Kay Mareezon Kay Lye Juice to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2098 Views   |   22 Sep 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پانی کی کمی دور کرتا ہے اور۔۔ ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں کو مٹھے کا جوس کیوں پینا چاہیے؟ جانیں اسے بنانے کا طریقہ

پانی کی کمی دور کرتا ہے اور۔۔ ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں کو مٹھے کا جوس کیوں پینا چاہیے؟ جانیں اسے بنانے کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پانی کی کمی دور کرتا ہے اور۔۔ ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں کو مٹھے کا جوس کیوں پینا چاہیے؟ جانیں اسے بنانے کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔