ہم در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں.. پاپا پلیز واپس آجاؤ! مرحوم طارق ٹیڈی کی ننھی بیٹیوں کی دکھ بھری کہانی

چند مہینے پہلے پنجاب سے تعلق رکھنے والے مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی کا انتقال ہوا جس پر ان کے مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ حال ہی میں ان کی 2 ننھی بیٹیوں کی ایسی تصویر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر طار ٹیڈی کے مداح دوبارہ غم میں ڈوب گئے ہیں۔

یہ دونوں بچیاں لاہور گورنر ہاؤس کے سامنے پیلے رنگ کا پلے کارڈ اٹھائے ہیں جس پر لکھا ہے کہ “ہم مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی کی بیٹیاں ہیں۔ پاپا نے ہمیں بڑے نازوں سے پالا تھا لیکن ان کے انتقال کے بعد گھر کے حالات بہت خراب ہیں۔ ماما نے ہمیں اسکول سے بھی اتھا لیا ہے۔ ہم یہاں در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں۔ مہربانی کر کے ہماری مالی مدد کی جائے اور ہمیں ہمارا حق دیا جائے“

پاپا آپ واپس آجائیں

اس کے نیچے اپنے مرحوم باپ کے لئے انگریزی زبان میں ایک پیغام بھی لکھا ہے کہ “پاپا ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں آپ واپس آجائیں“

یہ طارق ٹیڈی کی حقیقی بیٹیاں ہیں

طارق ٹیڈی کے بڑے بیٹے کا نام سونو جبکہ ان کی دوسری بیوی سے 2 بیٹیاں صفا اور مروہ ہیں۔ والد کی موت کے بعد صفا اور مروہ نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بابا انھیں حافظ قرآن بنانا چاہتے تھے۔ البتہ اب والد کے انتقال کے بعد وہ سڑکوں پر مالی مدد مانگنے پر مجبور ہیں۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے ٹوئٹر پر کئی صحافیوں نے تصدیق بھی کی ہے کہ یہ طارق ٹیڈی صاحب کی حقیقی بیٹیاں ہیں لہذا انھیں تحفظ اور مدد فراہم کی جائے۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1530 Views   |   03 Mar 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ہم در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں.. پاپا پلیز واپس آجاؤ! مرحوم طارق ٹیڈی کی ننھی بیٹیوں کی دکھ بھری کہانی and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ہم در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں.. پاپا پلیز واپس آجاؤ! مرحوم طارق ٹیڈی کی ننھی بیٹیوں کی دکھ بھری کہانی) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.