حجاب ہی اصل خوبصورتی ہے۔۔ صنم چوہدری کے بعد ایک اور اداکارہ دین کے راستے پر! پرانی تصاویر ہٹا دیں

آج کل کئی مشہور اداکاراؤں کو دین کی جانب راغب ہوتے دیکھ کر اس بات پر ایمان تازہ ہوجاتا ہے کہ واقعی اللہ جب چاہے جسے چاہے ہدایت دے۔ مشہور اداکارہ صدف عمیر لغاری بھی ان ہی خوش نصیبوں میں سے ایک ہیں جو اب مکمل طور پر حجاب میں دکھائی دیتی ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا سے ایسی تمام پرانی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں جن میں انھوں نے حجاب نہیں پہنا تھا۔

صدف عمیر بغیر حجاب والی تمام تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد قران مجید کی سورہ زمر کی انتہائی خوبصورت آیت بھی شئیر کرتی ہیں جس کا ترجمہ ہے “ کہہ دے اے میرے عباد (حکم بجا لانے والے) جنھوں نے اپنے نفسوں پر ظلم و زیادتی کی ہے۔ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوجانا۔ بے شک اللہ تو سارے ہی گناہ معاف کردیتا ہے بالتحقیق وہ بخشنے والا رحیم ہے“

واضح رہے کہ صدف عمیر خود اداکاری اور ماڈلنگ کے پیشے سے وابستہ تھیں جبکہ ان کے شوہر عمیر لغاری پاکستانی ڈراموں کے مشہور اداکار ہیں۔ دونوں کی شادی 17 برس پہلے 22 اپریل کو ہوئی اور دونوں کے 2 بیٹے عثمان اور عمر ہیں۔ صدف اور عمیر کئی بار مختلف شوز میں ایک ساتھ شرکت کرچکے ہیں۔

اس سے پہلے صنم چوہدری، نور، رابی پیرزادہ اور دیگر کئی مشہور اداکارائیں شوبز چھوڑ کر باحجاب طرزِ زندگی کو اپنا چکی ہیں۔

Hijab Hi Asal Khubsoorti Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hijab Hi Asal Khubsoorti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hijab Hi Asal Khubsoorti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3967 Views   |   02 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

حجاب ہی اصل خوبصورتی ہے۔۔ صنم چوہدری کے بعد ایک اور اداکارہ دین کے راستے پر! پرانی تصاویر ہٹا دیں

حجاب ہی اصل خوبصورتی ہے۔۔ صنم چوہدری کے بعد ایک اور اداکارہ دین کے راستے پر! پرانی تصاویر ہٹا دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حجاب ہی اصل خوبصورتی ہے۔۔ صنم چوہدری کے بعد ایک اور اداکارہ دین کے راستے پر! پرانی تصاویر ہٹا دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔