ٹھنڈے موسم میں کھٹے میٹھے لال لال انار کھانے کا مزہ ہی الگ ہے کیونکہ یہ بہت مزیدار ہوتے ہیں۔ انار کو عام طور پر ''جنت کا پھل'' کہا جاتا ہے۔ اس کی افادیت بھی بے پناہ ہے۔
ماہرین کے مطابق:
'' انار اینٹی اکسیڈنٹ ہے جو اپنے دانوں میں ہی افادیت نہیں رکھتا بلکہ اس کے چھلکے بھی اتنے ہی کارآمد ہیں۔ اس میں فاسفورس‘ سوڈیم‘ کیلشیم‘ سلفر‘ آئرن‘ وٹامن اے‘ وٹامن بی‘ سی‘ فولاد اور ہائیڈ رو کلورک ایسڈ پایا جاتا ہے جو آپ کے جسم کے مختلف افعال کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔''
انار کھانے کے بعد اس کے چھلکوں کو سب ہی پھینک دیتے ہیں لیکن کوئی یہ نہیں جانتا ہے کہ ان چھلکوں سے آپ کو کس قسم کے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
فوائد:
جلی ہوئی جلد:
اس کے چھلکوں کو رات بھر پانی میں بھگو دیں اور صبح اٹھ کر انھیں چہرے پر لگالیں اور بیس منٹ بعد منہ دھو لیں۔ آپ دیکھیں گے کہ چہرے کی جلی ہوئی رنگت پر کچھ ہی دن میں افاقہ نظر آئے گا۔
برص کے نشانات:
جسم پر سفید دھبے یا برص کے نشانات کو ہلکا کرنے میں انار کے چھلکوں کا پاؤڈر بہت مفید ہے۔
پیشاب کے مسائل:
انار کے چھلکوں کو ایک گلاس پانی میں بھگو کر پینے سے پیشاب نہ آنے یا رک رک کر آنے کے مسائل کنٹرول ہوجاتے ہیں۔
ذیابیطس :
اس کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہے۔ کیونکہ یہ جسم میں بننے والے انسولین کو کنٹرول کرتا ہے۔
بھوک نہ لگنے کی تکلیف:
بھوک نہ لگنے کی تکلیف میں انار کے چھلکوں کا پاؤڈر مفید ہے۔ یہ غذا کی نالی میں موجود اضافی گیس کو خارج کرتا ہے تاکہ بھوک لگے۔
دل :
دل کو طاقت دیتا ہے اور جسم میں صاف خون پیدا کرتا ہے، خون میں موجود ہیموگلوبن کو کثافتوں سے پاک کرنے میں سب سے مفید ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anar Ke Chilkon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anar Ke Chilkon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.