تولیہ دھلنے کے بعد سخت ہو جاتا ہے تو۔۔۔ جانیے ایک جادوئی چیز کے بارے میں جو کپڑے دھونے کی چار مشکلات کو آسان بنائے

ہاتھ سے کپڑے دھونا ایک تھکا دینے والا کام ہے اور کپڑے زیادہ ہوں تو دھونے والا کوفت کا شکار بھی ہوجاتا ہے۔ کپڑے دھونے میں کئی مرحلے بھی درپیش ہوتے ہیں جیسے کہ بھگونا، دھونا، کھنگالنا اور اس کے بعد نیل دینا وغیرہ اور اگر کوئی سخت ضدی قسم کا داغ ہو تو پھر تو کئی گھنٹے یقینی طور پر کپڑے دھونے میں صرف ہوں گے۔ لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی جادوئی چیز کے بارے میں بتائیں گے جس سے کپڑے دھونے کا کئی گھنٹوں میں مکمل ہونے والا کام آدھے سے بھی کم وقت مکمل ہوجائے گا۔ ہم بات کررہے ہیں سفید سرکے کی جوکپڑے دھونے میں ہمارے بتائے ہوئے طریقوں سے استعمال کیا جائے تو دھلائی کے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

تولیہ کو دھونے کے بعد نرم کیسے بنائیں

تولیہ کے ریشے دھل کر کافی سخت ہوجاتے ہیں جو چہرہ پوچھنے میں سخت محسوس ہوتے ہیں۔ اگر تولیا دھونے کے بعد بالٹی میں پانی بھر کر دو چمچ سفید سرکہ ملا کر تولیہ کو بیس منٹ کے لئے اس پانی میں چھوڑ دیا جائے تو تولیہ نرم ہوجاتا ہے۔ یہ طریقہ اونی کپڑوں کو نرم بنانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے

کپڑوں سے بو ختم کرے

کپڑوں پر پسینے اور ہر قسم کی ناگوار بو کو ختم کرنے کے، یہاں تک کے اگر کپڑے پر پھپھوندی لگ جائے تو اسے ختم کرنے کے لئے بھی ایک گرم پانی سے بھری بالٹی میں دو کپ سرکہ ڈال کر ملائیں اور کپڑوں کو اس پانی میں ڈال کر کھنگال لیں۔ سرکہ جراثیم کش ہے اور بو پیدا کرنے والے جراثیموں کو بھی ختم کرتا ہے

کالے لباس کی حفاظت

کالے کپڑے دھل کر اکثرصحیح صاف نہیں ہوتے ان پر سرف یا صابن کے ٹکڑے لگے رہ جاتے ہیں۔ سیاہ کپڑوں کو بھی دھو کر دھوپ میں ڈالنے سے ان کے ریشوں سے چمٹے سرف کے داغ صاف ہوجاتے ہیں

سخت داغ

کپڑوں پر موجود سخت داغ اگرچہ ڈٹرجنٹ بھی نکال دے گا لیکن وہ کافی مہنگے ہوتے ہیں اور ہر انسان انھیں خریدنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اگر کپڑے پر سخت داغ بن جائے تو آدھی پیالی سرکہ میں تین چمچ بیکنگ سوڈا ملائیں اور گاڑھا سا پیسٹ بنا کر داغ پر لگا کر چھوڑ دیں تھوڑی دیر میں رگڑ کر دھو لیں۔

Tolia Dhone Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Tolia Dhone Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tolia Dhone Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Maheen  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   15962 Views   |   18 Oct 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Maheen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Maheen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

تولیہ دھلنے کے بعد سخت ہو جاتا ہے تو۔۔۔ جانیے ایک جادوئی چیز کے بارے میں جو کپڑے دھونے کی چار مشکلات کو آسان بنائے

تولیہ دھلنے کے بعد سخت ہو جاتا ہے تو۔۔۔ جانیے ایک جادوئی چیز کے بارے میں جو کپڑے دھونے کی چار مشکلات کو آسان بنائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تولیہ دھلنے کے بعد سخت ہو جاتا ہے تو۔۔۔ جانیے ایک جادوئی چیز کے بارے میں جو کپڑے دھونے کی چار مشکلات کو آسان بنائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔