شدید گرمی پڑ رہی ہے اور آپ انڈا کھائے بِنا نہیں رہ سکتے۔۔۔ تو جان لیں کہ گرمی کے اس موسم میں آپ کو روزانہ کتنے انڈے کھانے چاہیئے؟ کوئی ایسی غلطی نہ کر بیٹھیں جو صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو

انڈا ایک ایسی خوراک ہے جو غذائیت سے بے حد بھرپور مانا جاتا ہے اور سب ہے، انڈے میں کیلشیم، آئرن اور پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، اس لئے اگر آپ صِرف ایک انڈا بھی کھا لیں تو آپ کو دن بھر کی ضروری غذا مل جاتی ہے۔
یوں تو سب کو ہی انڈا بے حد پسند ہوتا ہے مگر کچھ لوگوں کو قدرتی طور پر اس سے الرجی بھی ہوتی ہے، لیکن اگر بات کی جائے موسم کی تو ذہن میں سب سے پہلا سوال اُٹھتا ہے کہ آخر گرمی کے موسم میں ایک دن میں کتنے انڈے کھانے چاہیئے؟؟؟
تو چلیں ہم بتاتے ہیں کہ گرمی کے موسم میں کتنے انڈوں کا استعمال آپ کی صحت کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

گرمی کے موسم انڈوں کا استعمال:

اکثر لوگ کہتے ہیں کہ گرمی میں انڈے کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے، لیکن یہ بات بلکل غلط ہے، مانا کہ انڈا ایک گرم غذا ہے مگر اس کا یہ مقصد ہر گز نہیں کہ گرمی میں اس کا استعمال منفی اثرات دے سکتا ہے۔ دراصل گرمی کے موسم میں روزانہ ایک انڈے کا استعمال صحت کے لئے مفید ہے اور اس کے کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہیں۔

انڈے کے حیران کُن فوائد:

امراضِ قلب:

انڈا کھانے سے امراضِ قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق انڈوں میں موجود کولیسٹرول صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے اور اس میں موجود اومیگا تھری، فیٹی اسیڈز، ٹرائی گلائیسرائیڈز کی سطح میں کمی لاتا ہے ساتھ ہی امراضِ قلب سے دور رکھتا ہے۔

وزن میں کمی:

انڈا کھانے سے وزن کم ہو سکتا ہے ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر انڈوں کے ساتھ ناشتے میں کم کیلوری والی غذا استعمال کی جائے تو جسمانی وزن میں تیزی سے کمی آجاتی ہے۔

بینائی کو تحفظ دینا:

انڈا کھانے سے بینائی محفوظ رہتی ہے، انڈے میں لیوٹین نامی جُز کی موجودگی بینائی کا تحفظ کرتا ہے، جب کہ اس جُز کی کمی آنکھوں کے لئے خطرناک بھی ہے۔

بانجھ پن دور کرنا:

انڈے میں وٹامنز بی موجود ہوتا ہے اور یہ جسم میں ایسے ہارمونز کو پیدا کرتا ہے جو بانجھ پن سے بچاﺅ کے لیے ضروری ہے، یاد رہے کہ وٹامن بی نائن یا فولک ایسڈ خون کے سرخ خلیات کو بہتر بناتا ہے جبکہ یہ بچوں کی نشونما کے لئے بھی مفید ہے۔

جلد اور بالوں کے لئے مفید:

انڈے کا استعمال جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ بالوں اور جلد کے لئے بھی بہت مفید ہے، اس کو کھانے کے ساتھ ساتھ بالوں اور چہرے پر لگانے سے بھی کئی مسائل حل ہوتے ہیں۔

Kia Garmi Mein Anda Kha Sktay Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kia Garmi Mein Anda Kha Sktay Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kia Garmi Mein Anda Kha Sktay Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   29239 Views   |   01 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

شدید گرمی پڑ رہی ہے اور آپ انڈا کھائے بِنا نہیں رہ سکتے۔۔۔ تو جان لیں کہ گرمی کے اس موسم میں آپ کو روزانہ کتنے انڈے کھانے چاہیئے؟ کوئی ایسی غلطی نہ کر بیٹھیں جو صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو

شدید گرمی پڑ رہی ہے اور آپ انڈا کھائے بِنا نہیں رہ سکتے۔۔۔ تو جان لیں کہ گرمی کے اس موسم میں آپ کو روزانہ کتنے انڈے کھانے چاہیئے؟ کوئی ایسی غلطی نہ کر بیٹھیں جو صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شدید گرمی پڑ رہی ہے اور آپ انڈا کھائے بِنا نہیں رہ سکتے۔۔۔ تو جان لیں کہ گرمی کے اس موسم میں آپ کو روزانہ کتنے انڈے کھانے چاہیئے؟ کوئی ایسی غلطی نہ کر بیٹھیں جو صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔