یہ چاول اور پائے کے شوقین ہیں ۔۔ وہ 7 مشہور اداکار جو مہنگے ہوٹلوں کی بجائے سڑک پر ملنے والے دیسی کھانیں کھاتے ہیں، دیکھیں

عام لوگ تو سڑک پر کھڑے ہو کر اپنی پسند کے کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں پر آیے آج آپکو ان مشہور لوگوں سے ملواتے ہیں جوحقیقت میں کھانے ہماری طرح کے ہی کھانا پسند کرتے ہیں۔

کترینہ کیف :

بھارتی فلمی دنیا کی سب سے خوبصورت حسینہ اپنی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ تو نہیں کرتیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ تیز مصالحوں والا کھانا بھی پسند کرتی ہیں جیسا کہ یہ سڑک پر ملنے والے پایا اور کڑک پاو میں ان کی جان بستی ہے۔

ہریتک روشن:

اپنی شخصیت سے سب کو متاثر کرنے والے ہریتک روشن سموسوں کے دیوانے ہیں۔ وہ اپنی جم ٹریننگ کرنے سے پہلے جب ان کا دل ہو تو 1 درجن سموسے کھاتے ہیں۔

شنیر ا اکرم:

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا جو کہ ویسے تو آسٹریلیا سے تعلق رکھتی ہیں مگر اب مکم طریقے سے پاکستان کے رنگ میں رنگ چکی ہیں۔

انہوں نے ایک مرتبہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دیسی فوڈ کھاتے ہوئے ایک وڈیو شیئر کی جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ۔اس میں وہ گول گپے، چنا چاٹ اور چکن رول کھاتے ہوئے نظر آئیں۔ اور یہ بھی کہا کہ بہت تیکھا ہے پر ہے مزیددار۔

شاہ رخ خان:

شاہ رخ جو کہ بادشاہ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں یہ وہ اداکار ہیں جن کا گھر دیکھنے کیلئے دور دور سے لوگ آتے ہیں مگر یہ بھی مہنگے ریسٹورنٹ کی بجائے سڑک پر ملنے والے چھولے بھٹورے کے دیوانے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں اکثر سڑک پر اپنی من پسند ڈش کھاتے دیکھا گیا ہے۔

دیپیکا پڈوکون:

بیوٹی کوئن دیپیکا کہتی ہیں کہ انہیں ساؤتھ انڈین کھانے بہت پسند ہیں، ہاں ان میں رسم رائیس (چاول) کچھ زیادہ ہی پسند ہیں۔

سلمان خان:

سب کے بھائی جان سلمان جن کی لوگ باڈی کے دیوانے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ اپنا آدھے سے زیادہ دن جم میں ورزش کرنے میں گزارتے ہیں پر یہ بھی حقیقت ہے کہ بھارت کے شہر ممبئی کی کیفے نورانی کی بریانی ان کی سب سے بڑی کمزوری ہے۔

صونم کپور:

انیل کپور کی لاڈلی صاحبزادی صونم کپور ممبئی والوں کی طرح بہت زیادہ کھانوں کی شوقین ہیں۔ یہ ممبئی کے ہی گائی نیئر اسپتال کے قریب ملنے والی پاؤ بھاجی کی شوقین ہیں۔

Mashoor Adakar Jo Sarak Kinary Khana Pasand Karty Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mashoor Adakar Jo Sarak Kinary Khana Pasand Karty Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mashoor Adakar Jo Sarak Kinary Khana Pasand Karty Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   2521 Views   |   30 Sep 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

یہ چاول اور پائے کے شوقین ہیں ۔۔ وہ 7 مشہور اداکار جو مہنگے ہوٹلوں کی بجائے سڑک پر ملنے والے دیسی کھانیں کھاتے ہیں، دیکھیں

یہ چاول اور پائے کے شوقین ہیں ۔۔ وہ 7 مشہور اداکار جو مہنگے ہوٹلوں کی بجائے سڑک پر ملنے والے دیسی کھانیں کھاتے ہیں، دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ چاول اور پائے کے شوقین ہیں ۔۔ وہ 7 مشہور اداکار جو مہنگے ہوٹلوں کی بجائے سڑک پر ملنے والے دیسی کھانیں کھاتے ہیں، دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔