آلو بخارے کھائیں اور خود کو صحت مند بنائیں ۔۔ جانیئے خشک آلو بخارے کے حیرت انگیز فوائد

آلو بخارے کو اس کے کھٹے میٹھے ذائقے کی وجہ سے ہر عمر کے لوگ بےحد پسند کرتے ہیں، آلو بخارا جہاں کھانے میں مزیدار وہیں فوائد میں بھی بہترین ہوتا ہے تازے آلو بخارے تو بےحد فائدے مند ہوتے ہی ہیں لیکن خشک آلو بخارے صحت کے لئے کتنے مفید ہیں آیئے اس پر تبصرہ کرتے ہیں۔

خشک آلو بخارے صحت کے لئے کیسا ہے؟

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق آلو بخارا فرحت بخش پھل ہونے کے سبب صحت کے لیے بہت مفید ہے لیکن اگر اسے خشک کر کے استعمال کیا جائے تو یہ کئی طرح کے کینسر بالخصوص بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤ کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

• خشک آلو بخارے کی غذائیت

خشک آلو بخارے میں قدرت نے بےشمار حیرت انگیز فوائد رکھے ہیں، خشک آلو بخارا وٹامن کے، آئرن، فائبر، پوٹاشیم اور بیٹاکیروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، آلو بخارے کے جوس کا آدھا کپ جسم کو تین ملی گرام آئرن فراہم کرتا ہے جس سے خون کی کمی دور کی جا سکتی ہے۔

• نظامِ ہاضمہ کے لئے مفید

آلو بخارے میں فائبر کی بھی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے، فائبر آنتوں کے افعال کو بہتر کر کے قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے اور نظامِ ہاضمہ سے متعلق دیگر مسائل کو بھی دور کرتا ہے۔

• امراضِ قلب میں مفید

خشک آلو بخارا میں موجود پوٹاشیئم کی وافر مقدار انسان کو امراضِ قلب سے محفوظ رکھتی ہے اور دل کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے آلو بخارے میں موجود یہ پوٹاشیئم زخمی یا کمزور پٹھوں کو پھر سے مضبوط بناتے ہیں ماہرین کے مطابق جِم جانے والے اور بھاری ورزش کرنے والے افراد کو خشک آلو بخاروں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ پوٹاشیئم ہمارے جسم کے لئے بےحد ضروری ہے اس کے استعمال سے نہ صرف بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ امراضِ قلب، ہارٹ اٹیک، فالج اور ایپی لیپسی جیسے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

• بینائی تیز کرنے کے لئے مفید

خشک آلو بخارے میں وٹامن اے کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کے استعمال سے وٹامن اے کی کمی اور اس کمی کی وجہ سے ہونے والے مسائل جیسے کمزور بینائی کو دور کیا جا سکتا ہے جن افراد کی آنکھیں کمزور ہو اور صحیح نظر نہ آتا ہو تو انہیں خشک آلو بخارے کو روزانہ کی بنیار پر پابندی سے بطورِ دوا استعمال کرنا چاہیے۔

• ہڈیوں اور بالوں کے لئے بہترین

بالوں کے لئے خشک آلو بخارے کا استعمال فائدے مند ثابت ہوتا ہے اس سے بال مضبوط ہوتے ہیں ساتھ ہی ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہے، آلو بخارے کا شربت، چٹنی یا اسے سادہ بھی کھایا جا سکتا ہے۔

Khushk Alu Bukhara Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khushk Alu Bukhara Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khushk Alu Bukhara Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2584 Views   |   13 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

آلو بخارے کھائیں اور خود کو صحت مند بنائیں ۔۔ جانیئے خشک آلو بخارے کے حیرت انگیز فوائد

آلو بخارے کھائیں اور خود کو صحت مند بنائیں ۔۔ جانیئے خشک آلو بخارے کے حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آلو بخارے کھائیں اور خود کو صحت مند بنائیں ۔۔ جانیئے خشک آلو بخارے کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔