کڑی پتے کا تعلق ہندوستان سے ہے جو قدیم زمانے سے مختلف دواؤں اور علاج میں استعمال ہورہا ہے۔ کڑی پتے انتہائی مہکتے ہیں اور اسکا اپنا ایک منفرد ذائقہ رکھتے ہیں۔ اسے مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ اچار، چٹنی، کڑی اور خاص طور پر دال میں اسکا تڑکا لازمی ڈالا جاتا ہے۔
کھانوں کو ذائقے دار بنانے کے علاوہ بھی کڑی پتّے میں بے شمار فائدے موجود ہیں جو آپ کے کئی مسئلے حل کر سکتے ہیں
اینٹی ذیابیطس خصوصیات
کڑی پتے جسم میں انسولین کی پیداوار میں سہولت فراہم کرتے ہیں اور خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ کڑی پتے میں فائبر کی زیادہ مقدار گلوکوز میں کاربوہائیڈریٹس کی ٹوٹ پھوٹ کو ظاہر کرتی ہے جو خون میں گلوکوز کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ آٹھ سے دس کڑی پتّوں کو صبح خالی پیٹ چبا کر کھائیں، اسے منہ میں چبانا ہے یہاں تک کہ یہ ہمارے لعاب میں اچھی طرح مل جائے، اگر چاہیں تو آپ ان پتوں کا رس بنا کر بھی صبح پی سکتے ہیں۔
بال کی سفیدی اور نشونما
کڑی پتے بالوں کو وقت سے پہلے سفید ہونے سے بچاتے ہیں اور آپ کے بالوں کو ہونے والے نقصان سے بھی بچاتے ہیں جیسے کہ بالوں کا گرنا، خشکی اور سر کی خارش وغیرہ۔ 20 سے 30 کڑی پتے لے کر پانی سے دھولیں اب ایک پین میں 3 بڑے چمچ ناریل کا تیل لیں اور اس میں کڑی پتے ڈالیں اور تیل کو اس وقت تک پکائیں جب تک کہ پتے سیاہ نہ ہوجائیں اسکے بعد چولہا بند کرکے تیل کو ٹھنڈا کرلیں۔ اس تیل کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں اس سے آپ کے بال مضبوط اور چمکدار ہونے کے ساتھ سفید ہونے سے بھی محفوظ رہیں گے۔
وزن کم کرنے کیلیئے
کڑی پتے میں موجود الکلائیڈز ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ کڑی پتے ہمارے جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے اور چربی کو جمع ہونے سے روکنے کے لیے ڈیٹاکسی فائینگ ایجنٹ کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔ اس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 1 گلاس پانی میں 10 سے 20 پتے ڈال کر اسے 5 منٹ تک ابال کر چھان لیں اور اس میں 1 چمچ لیموں کا رس اور شہد ملا کر صبح نہار منہ پی لیں۔
About the Author:
Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
سفید بال ہو یا بڑھتے ہوئے وزن کی پریشانی ۔۔ کڑی پتّے کے وہ جادوئی فائدے جو آپ کو جاننے ضروری ہیں
سفید بال ہو یا بڑھتے ہوئے وزن کی پریشانی ۔۔ کڑی پتّے کے وہ جادوئی فائدے جو آپ کو جاننے ضروری ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سفید بال ہو یا بڑھتے ہوئے وزن کی پریشانی ۔۔ کڑی پتّے کے وہ جادوئی فائدے جو آپ کو جاننے ضروری ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔