بے فکرہوجائیں یہ شوگر اوربلڈ پریشرکوبڑھنے نہیں دے گی ،جاوتری نامی اس جڑی بوٹی کااستعمال انسان کوکن کن بیماریوں سے بچاتاہے؟

جاوتری گرم مصالحوں میں شمار کی جاتی ہے، جس کو ہم کھانوں میں خوشبو اور ذائقے کے لئے استعمال کرتے ہیں، یہ صرف خوشبو اور ذائقہ نہیں بلکہ صحت کے بھی بےشمار فوائد رکھتی ہے جبکہ اس کے ضرورت سے استعمال کے چند نقصانات بھی ہیں۔

جاوتری میں موجود غذائیت

ماہرینِ صحت و غذا کے مطابق جاوتری وٹامن اے، بی 1، بی 2، کیلشیم، میگنیشم، فاسفورس، میگنیز اور زنک جیسے کئی معدنیات سے مالامال ہوتی ہے اسے پاکستان اور بھارت میں مصالحے کے طور پر ز ہے، اسے بر صغیر پاک و ہند میں کھانے کی تیاری جیسے کہ میٹھی غذائیں، گوشت، سبزیوں، چٹنیوں، پلاؤ اور چند مشروبات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے کھانوں میں اس کا استعمال جس قدر ضروری ہے اتنا ہی اس کی ضرورت سے زیادہ مقدار کھانوں میں شامل کرنا کھانوں کو کڑوا اور زہریلا بنا سکتا ہے۔
ماہرین غذا کے مطابق ایک ہانڈی میں اس کا 1 سے 3 گرام استعمال ہی کھانے کو خوشبو دار بنانے کے لئے کافی ہے کیونکہ اس کی کم مقدار ہی فائدے مند ہے جاوتری کے استعمال سے ہمیں کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں آیئے جانتے ہیں۔

کھانوں میں جاوتری استعمال کرنے کے فوائد

• امراضِ قلب میں مفید

ماہرینِ صحت کہتے ہیں کہ جاوتری ذائقے میں کڑوی ہوتی ہے اس لئے یہ خون صاف کرتی ہے اور امراضِ قلب سے بچاتی ہے اس لئے کھانوں میں اس کا استعمال ضروری ہے۔

• خواتین کے پوشیدہ مسائل

کھانوں میں جاوتری کا استعمال خواتین کے پیچیدہ اور پوشیدہ مسائل کا آسان حل ہے اس لئے خواتین کو کھانوں میں اس کا استعمال یقینی بنانا چاہیئے۔/p>

• نظامِ ہاضمہ میں بہتری

جاوتری کا استعمال ہمارا نظامِ ہاضمہ بہتر بتانا ہے اس کے استعمال سے معدے کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور یہ معدے کی صحت کے لئے بھی فائدے مند ہے۔

• سانس اور منہ کی بدبو

جاوتری کو استعمال کرنے سے سانس اور منہ کی بدبو دور ہو سکتی ہے اس لئے اگر اسے کھایا جائے تو منہ سے بدبو دور ہوگی۔

• بلڈ پریشر اور شوگر

کیونکہ جاوتری کڑوی ہوتی ہے اس لئے یہ خون کی صفائی کرنے کے لئے کارآمد ثابت ہوتی ہے اس کے استعمال سے خون صاف ہوتا ہے اور اس سے بلڈ پریشر کنٹرول ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ خون سے بلڈ شوگر کی سطح کو متوازن کر کے شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔

• مثانے کے مسائل کا علاج

جاوتری مثانے میں ہونے والے انفیکشن کو دور کرتی ہے اور اس کے مکمل نظام کو بہتر بنا کر مسائل کا علاج کرتی ہے۔

• گلے کی خراش اور کھانسی

جاوتری گلے کی سوزش اور خراش کو دور کرتی ہے گلے میں درد اور کھانسی کے علاج کے لئے اس کا استعمال مفید ہے اس کے ایک خاص طریقے کے استعمال سے دمے کا علاج بھی ممکن ہے۔/p>

• بچوں کی صحت

یہ بچوں کی صحت کے لئے مفید ہے بچوں کے پیٹ سے کیڑوں کا خاتمہ کر کے پیٹ درد دور کرتی ہے، جاوتری بچوں کی قوتِ مدافعٹ بڑھاتی ہے اور بچوں کا چڑچڑا پن ختم کرتی ہے ۔/p>

• جوڑوں کے درد میں مفید

اگر جائفل جاوتری کا پیسٹ بنا کر جوڑوں پر لگایا جائے تو اس سے جوڑوں کا درد دور ہو جاتا ہے یہ بڑے بوڑوں کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔

• جاوتری کا زائد استعال کرنے کے نقصانات

اگر جاوتری کو ضرورت سے زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو متلی، پیٹ درد، سانس کا پھولنا، نظامِ ہاضمہ بگڑنا اور دورے پڑنے جیسے خطرناک مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے اس کا غیر مناسب استعمال آپ کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔

Javitri Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Javitri Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Javitri Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5457 Views   |   06 Mar 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بے فکرہوجائیں یہ شوگر اوربلڈ پریشرکوبڑھنے نہیں دے گی ،جاوتری نامی اس جڑی بوٹی کااستعمال انسان کوکن کن بیماریوں سے بچاتاہے؟

بے فکرہوجائیں یہ شوگر اوربلڈ پریشرکوبڑھنے نہیں دے گی ،جاوتری نامی اس جڑی بوٹی کااستعمال انسان کوکن کن بیماریوں سے بچاتاہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بے فکرہوجائیں یہ شوگر اوربلڈ پریشرکوبڑھنے نہیں دے گی ،جاوتری نامی اس جڑی بوٹی کااستعمال انسان کوکن کن بیماریوں سے بچاتاہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔