تھائی رائیڈ کی وجہ سے موٹاپا ہے تو.. ڈاکٹر ام راحیل کے بتائے 5 آسان ٹوٹکے جو تھائی رائیڈ کی بیماری میں مفید ہیں

تھائی رائیڈ کا مرض آجکل بہت زیادہ عام ہوگیا ہے۔ یہ مرض خاص طور پر خواتین کو زیادہ لاحق ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کی ازدواجی زنگی بھی مشکل میں پڑجاتی ہے۔ نہ وہ وزن کم کر پاتی ہیں نہ ہی آسانی سے ماں بننے کے عمل سے گزرتی ہیں۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے ٹوٹے بتانےجارہے ہیں جو آپ اگر علاج کے ساتھ جاری رکھیں تو بہت جلد تھائی رائیڈ سے ہونے والے مسائل پر قابو پاسکتی ہیں۔

ادرک کا قہوہ

مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر ام راحیل کا کہنا ہے کہ دن میں ٢ بار ادرک کا قہو بنا کر پینے سے تھائی رائیڈ کے امراض کے علاوہ گلے کے دیگر امراض سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے۔ چاہیں تو قہوے میں شہد اور لیموں کا رس ملا کر پی سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ عام چائے میں بھی ادرک کا ٹکڑا لازمی ڈالیں۔

موتیا کا پھول

گرمی کے موسم میں موتیا گھر میں ضرور لا کر رکھیں۔ اس کے پھولوں کی خوشبو میں طبی خصوصیات ہوتی ہیں جن سے تھائی رائیڈ کی علامات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ موتیا ایک انڈور پلانٹ کے طور پر کمروں کے اندر بھی رکھا جاسکتا ہے۔

سونے سے پہلے

ایک گلاس نیم گرم دودھ میں ورجن ناریل کا تیل ایک چمچ ملائیں اور سونے سے پہلے اس کو پینا معمول بنا لیں۔ اس سے تھائی رائیڈ معمول پر آنا شروع ہوجائے گا۔

سوہانجنا کے پھول

سوہانجنا کے پھولوں کا قہوہ بنا کر صبح یا شام دن میں ایک بار پئیں۔ اس کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک کپ سوہانجنا کے پھولوں میں آدھی جائفل توڑ کر ڈال دیں اور تھوڑا لیموں کا رس بھی ڈال دیں۔ اس قہوے سے خواتین کے مخصوص امراض میں کمی آئے گی۔

اخروٹ

اخروٹ بہت سے طبی امراض میں مفید ہے۔ دن بھر میں 5 اخروٹوں کی گریاں اچھی طرح چبا کر کھانا مفید ہے۔

Thyroid Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Thyroid Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Thyroid Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4107 Views   |   04 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 September 2024)

تھائی رائیڈ کی وجہ سے موٹاپا ہے تو.. ڈاکٹر ام راحیل کے بتائے 5 آسان ٹوٹکے جو تھائی رائیڈ کی بیماری میں مفید ہیں

تھائی رائیڈ کی وجہ سے موٹاپا ہے تو.. ڈاکٹر ام راحیل کے بتائے 5 آسان ٹوٹکے جو تھائی رائیڈ کی بیماری میں مفید ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تھائی رائیڈ کی وجہ سے موٹاپا ہے تو.. ڈاکٹر ام راحیل کے بتائے 5 آسان ٹوٹکے جو تھائی رائیڈ کی بیماری میں مفید ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔