لگا جیسے کسی کی میت پر چلی آئی ہوں۔۔ خواجہ سرا تلسی بٹ نے فضا علی کی اوور ایکٹنگ کی پول کھول دی! کیا کچھ کہہ دیا؟

Tulsi Butt Makes Fun of Fiza Ali Apology

رمضان کی ایک نشریات میں وہ منظر دیکھنے کو ملا جس نے سب کو چونکا دیا۔ میزبان فیضا علی اچانک آنکھوں میں آنسو لیے، خواجہ سرا برادری سے تعلق رکھنے والی مہمان تلسی بٹ کو گلے لگا رہی ہیں، بار بار "معاف کر دو" کی گردان، جذبات کا طوفان، اور یہ سب کچھ کیمرہ دکھا رہا تھا۔

لیکن جو پردے کے پیچھے ہوا، اس کا انکشاف خود تلسی بٹ نے ایک حالیہ یوٹیوب انٹرویو میں کر کے سب کو حیران کر دیا۔

تلسی نے صاف لفظوں میں کہا کہ وہ خود حیرت زدہ تھیں کہ اتنا ہنگامہ کیوں ہو رہا ہے؟ مجھے تو لگا جیسے میں کسی کی میت پر چلی آئی ہوں کسی نے پیر پکڑ لیے، کسی نے ہاتھ دبانا شروع کر دیا۔ اور جب میں بولنے لگتی، کہا جاتا خاموش رہو، بس معاف کر دو۔ لیکن یہ تو بتایا ہی نہیں گیا کہ معافی کس چیز کی؟

تلسی نے فیضا علی کی اوور ایکٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی سالوں تک خواجہ سرا کمیونٹی کا مذاق اڑائے، ان کے لہجے کو تمسخر کا نشانہ بنائے، ان کی شناخت کو نیچا دکھائے، تو صرف رمضان میں آنسو بہانے سے گناہ نہیں دھل جاتے۔

تلسی بٹ نت دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ، دل سے معافی تب ہی نکلتی ہے جب سوچ میں سچائی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کیمروں کے لیے تھا، جذبات کا تماشا، مگر ہماری سچائی کسی اسکرپٹ کی محتاج نہیں۔ معافی مانگنی ہے تو پہلے دل سے نیت صاف کرو اور برابری کا احترام سیکھو۔

یہ انٹرویو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی ہے: کیا فیضا علی واقعی شرمندہ تھیں؟ یا یہ سب ایک اسٹیجڈ معافی تھی؟ کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں۔

Tulsi Butt Makes Fun Of Fiza Ali Apology

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Tulsi Butt Makes Fun Of Fiza Ali Apology and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tulsi Butt Makes Fun Of Fiza Ali Apology to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2184 Views   |   11 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 April 2025)

لگا جیسے کسی کی میت پر چلی آئی ہوں۔۔ خواجہ سرا تلسی بٹ نے فضا علی کی اوور ایکٹنگ کی پول کھول دی! کیا کچھ کہہ دیا؟

لگا جیسے کسی کی میت پر چلی آئی ہوں۔۔ خواجہ سرا تلسی بٹ نے فضا علی کی اوور ایکٹنگ کی پول کھول دی! کیا کچھ کہہ دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لگا جیسے کسی کی میت پر چلی آئی ہوں۔۔ خواجہ سرا تلسی بٹ نے فضا علی کی اوور ایکٹنگ کی پول کھول دی! کیا کچھ کہہ دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔