شوہر کی بھی یہ تیسری شادی ہے.. پہلے شوہر 16 برس اور دوسرے 22 سال بڑے تھے! ریحام خان کے انکشافات

"میری پہلی شادی 16 برس بڑے شخص سے ہوئی جبکہ دوسرے شوہر اور میری عمر میں 22 سال کا فرق تھا لیکن کسی نے اس وقت ان دونوں مردوں کو طعنے نہیں دیے۔ اب جب میں نے اپنے سے کم عمر مرد سے شادی کی ہے تو اسے لوگوں نے طعنہ بنا دیا ہے"

یہ کہنا ہے صحافی ریحام خان کا جنھوں نے حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اپنی شادیوں کے متعلق کھل کر بات کی.

ریحام خان نے یہ انکشاف کیا کہ ان کے تیسرے شوہر مرزا بلال کی بھی یہ تیسری شادی ہے اور یہ شادی کرنے سے پہلے انہوں نے مرزا بلال کی دونوں سابقہ بیویوں کے طلاق نامے دیکھ کر ان کے طلاق یافتہ ہونے کی تصدیق کی تھی کیونکہ عام طور پر بعض مرد جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کی طلاق ہوچکی ہے لیکن درحقیقت انہوں نے پہلی بیوی کو طلاق نہیں دی ہوتی اور وہ کسی دوسرے شہر یا ملک میں ہوتی ہے.

شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے کے سوال پر ریحام خان نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ وہ کسی مرد کو ایک شادی پر پابند کرنے کی قائل نہیں لیکن وہ ایک وقت میں ایک ہی بیوی رکھنے کی قائل ہیں. وہ اپنے شوہر کو بانٹ نہیں سکتیں اور اگر ان کے شوہر کو ایک اور شادی کرنی ہے تو پہلے انھیں ریحام خان کو چھوڑنا ہوگا.

Reham Khan Opens Up About Her Marriages

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Reham Khan Opens Up About Her Marriages and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Reham Khan Opens Up About Her Marriages to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   19686 Views   |   21 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 October 2024)

شوہر کی بھی یہ تیسری شادی ہے.. پہلے شوہر 16 برس اور دوسرے 22 سال بڑے تھے! ریحام خان کے انکشافات

شوہر کی بھی یہ تیسری شادی ہے.. پہلے شوہر 16 برس اور دوسرے 22 سال بڑے تھے! ریحام خان کے انکشافات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوہر کی بھی یہ تیسری شادی ہے.. پہلے شوہر 16 برس اور دوسرے 22 سال بڑے تھے! ریحام خان کے انکشافات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔