فاطمہ اور رضوانہ کے ساتھ بُرا کرتے ہوئے ان کا دل نہیں کانپا۔۔ شوبز شخصیات بچوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف بھڑک اُٹھے

“فاطمہ اور رضوانہ کے ساتھ پیش آنے والے ہولناک واقعات پر شدید دکھ ہے۔ بچوں کے ساتھ پیش آنے والے تشدد، قتل و زیادتی کے واقعات پر خاموش نہیں رہا جاسکتا“

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ ماہرہ خان کا جنھوں نے گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں چائلڈ لیبر اینڈ ٹریفیکنگ کے خاتمے پر منعقدہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ ماہرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک مکمل نظام بنایا جائے، لوگوں اس حوالے سے آگاہی فراہم دی جائے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماہرہ کا اصرار تھا کہ میڈیا ایسے کیسز کو رپورٹ کرنا ہر گز بند نہ کریں اور اب وہ خود بھی ایسے واقعات پر سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ بات کریں گی تاکہ لوگوں کو رہنمائی فراہم کی جاسکے۔

پریس کانفرنس میں شریک ملک کے مشہور اداکار احسن خان نے میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ذریعے، مثلا فلمز، ٹی وی یا ٹاک شوز کسی بھی نظریے کو قائم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں یہ کام دنیا بھر کے سیاستدان کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہمارے ڈرامہ یا فلم اسکرپٹس اور ہمارے ٹی وی شوز کے دوران کی جانے والی باتیں عوام پر گہرا اثر چھوڑتی ہیں۔ احسن خان کا کہنا تھا کہ بچوں کی بہبود کے حوالے سے چینل مالکان، پروڈیوسر اور ایکٹرز کے لئے باقاعدہ ایک پالیسی ہونی چایئے جس میں اصلاحی کام کرنے پر زیادہ زور دیا جائے ۔

کانفرنس میں شریک اداکارہ اور بچوں کی بہبود کے حوالے سے سرگرم سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ رائٹرز کو خواتین کی خودمختاری پر مبنی کہانیوں کو زیادہ سے زیادہ منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے ۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری تشدد، قتل، زیادتی جیسے مسائل کے سلسلے میں چلنے والی آگاہی مہم کا حصہ بن سکتی ہے لیکن اس کے لیے اسکرپٹ میں سے پہلے تھپڑ مارنے والے ہیرو کو نکالنا ہوگا۔ لوگوں کو یہ بتایا جائے کہ تھپڑ مارنے والا منفی کردار ہوتا ہے ہیرو نہیں۔

Mahira Khan Or Sathi Adakaron Nay Bachon Par Zulm Kay Khilaf Awaz Utha Di

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mahira Khan Or Sathi Adakaron Nay Bachon Par Zulm Kay Khilaf Awaz Utha Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mahira Khan Or Sathi Adakaron Nay Bachon Par Zulm Kay Khilaf Awaz Utha Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1214 Views   |   30 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 November 2024)

فاطمہ اور رضوانہ کے ساتھ بُرا کرتے ہوئے ان کا دل نہیں کانپا۔۔ شوبز شخصیات بچوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف بھڑک اُٹھے

فاطمہ اور رضوانہ کے ساتھ بُرا کرتے ہوئے ان کا دل نہیں کانپا۔۔ شوبز شخصیات بچوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف بھڑک اُٹھے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فاطمہ اور رضوانہ کے ساتھ بُرا کرتے ہوئے ان کا دل نہیں کانپا۔۔ شوبز شخصیات بچوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف بھڑک اُٹھے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔