اس کا مرض علاج سے آگے بڑھ چکا تھا۔۔ طارق متین کے بیٹے کا انتقال کس بیماری سے ہوا؟

Tariq Mateen Opens Up About Losing Young Son

"میرا بیٹا مصطفیٰ اس دنیا میں نہیں رہا۔ میں اُن تمام احباب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اُس کے لیے دعائیں کیں۔ بے شمار لوگوں نے فون کیا مگر میں بات نہیں کر سکا۔ میرا بیٹا بدھ کی شام پانچ بجے وفات پا گیا۔ مصطفیٰ کو پیدائش سے ہی کچھ جسمانی مسائل کا سامنا تھا، لیکن وہ عام زندگی گزار رہا تھا۔ پھر 9 مارچ 2021 کو اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ پانچ دن کے مسلسل ٹیسٹوں کے بعد معلوم ہوا کہ اُس کے جگر میں سنگین مسئلہ ہے۔ اس دن کے بعد اُس کی صحت آہستہ آہستہ گرنے لگی۔ ہمیں معلوم تھا کہ مرض کتنا خطرناک ہے مگر ہم نے کسی سے ذکر نہیں کیا — بس دعا کرتے رہے۔ سال 2021 ہمارے لیے آزمائشوں بھرا وقت تھا۔ ہم نے اُس کے آرام اور سکون کے لیے ہر ممکن علاج اور نگہداشت کی، کیونکہ اُس کا مرض علاج سے آگے بڑھ چکا تھا۔"

طارق متین نے مزید بتایا، "ہم نے دواؤں، گھریلو علاج اور دعاؤں کا سہارا لیا۔ 2023 میں مصطفیٰ کچھ بہتر محسوس کر رہا تھا، مگر بیماری مکمل ختم نہیں ہوئی۔ پھر 2024 میں ایک بار پھر اُس کی حالت بگڑنے لگی۔ ہم نے مختلف ماہر ڈاکٹروں سے رجوع کیا، علاج جاری رکھا اور اسپتالوں کے چکر لگاتے رہے۔ بدھ کے روز ہم نے علاج کے بارے میں ایک فیصلہ لیا، مگر اسی دن وہ ہمیں ہمیشہ کے لیے چھوڑ گیا۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صبر عطا فرمائے۔ آپ سب ہماری دعا میں یاد رکھیں۔"

سینئر صحافی اور یوٹیوبر **طارق متین** کے اکلوتے بیٹے مصطفیٰ کی وفات نے میڈیا کے تمام حلقوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا۔ 16 سالہ مصطفیٰ طویل عرصے تک کینسر کے خلاف لڑتے رہے، مگر بالآخر خالق حقیقی سے جا ملے۔

پاکستانی صحافی برادری، اینکرز، اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر طارق متین کے غم میں اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اُنہیں ہمت اور صبر کی دعائیں دیں۔ سب نے نوجوان مصطفیٰ کے لیے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔

یہ دکھ بھری کہانی ایک باپ کی بے پناہ محبت اور صبر کی عکاسی کرتی ہے وہ باپ جو اپنے بیٹے کی بیماری کے دوران کبھی ٹوٹا نہیں، ہر لمحہ اُس کے ساتھ رہا، اور آخرکار ایک خاموش درد کے ساتھ دنیا کے سامنے ڈٹا رہا۔

Tariq Mateen Opens Up About Losing Young Son

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Tariq Mateen Opens Up About Losing Young Son and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tariq Mateen Opens Up About Losing Young Son to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   39 Views   |   08 Oct 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 October 2025)

اس کا مرض علاج سے آگے بڑھ چکا تھا۔۔ طارق متین کے بیٹے کا انتقال کس بیماری سے ہوا؟

اس کا مرض علاج سے آگے بڑھ چکا تھا۔۔ طارق متین کے بیٹے کا انتقال کس بیماری سے ہوا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس کا مرض علاج سے آگے بڑھ چکا تھا۔۔ طارق متین کے بیٹے کا انتقال کس بیماری سے ہوا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts