Food To Enhance Your Sex Life

جنسی قوت بڑھانے والی ١١ زبردست غذائیں
جنسی قوت اور اس کے پس پردہ غذائی عوامل کے بارے میں بھی آگاہی بہت ضروری ہے۔یہاں چندایسی غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جومردوعورت دونوں میں جنسی جذبے بیدار اور کار گزاری جوان رکھنے کے ساتھ ساتھ عمومی صحت پر نہ صرف اچھے اثرات ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ ان کے مسلسل استعمال سے کسی نئی الجھن میں گرفتار ہونے کا اندیشہ نہیں ہوتا۔

1۔مولی
اس کے ذائقے کی تیزی جنسی حلاوت میں بڑھوتری کا باعث بنتی ہے۔ نیز جگر کے افعال کو قابو میں رکھتی ہے۔ تاکہ کولیسٹرول و دیگر کیمیائی مادوں کا اخراج مناسب رہے۔

2۔سلاد پتہ
کولیسٹرول کم کرتا ہے۔ خون کی سپلائی بہتر کرتا ہے۔ عضلات مضبوط کرتا ہے۔

3۔پودینہ
عورتوں میں جنسی جذبہ تیز کرتا ہے۔ مردانہ کمزوری دور کرتا ہے۔

4۔سرخ مرچ
وٹامن سی سے بھرپور ہے۔ گردش خون میں اضافے کا سبب ہے۔ اس کے اندر ایک کیمیکل کیپساسین کی موجودگی جنسی انتشار پیدا کرتی ہے۔

5۔کالی مرچ
جنسی خواہش ابھارتی ہے۔ دودھ پلانے والی ماؤں میں دودھ کی مقدار بڑھاتی ہے۔

6۔ادرک و سونٹھ
یہ غذائی ویاگرا ہے،معمولی سا لینے سے ہی جسم میں گرماہٹ آجاتی ہے۔لیکن اس کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر اوربواسیر پیدا کرسکتا ہے۔

7۔پیاز
پیاز تیس کے قریب خامروں پر مشتمل ہے جو ہاضمہ تیز کرنے کے علاوہ خون پتلا رکھتی ہے۔جنسی وظیفے میں مددگار ہے۔

8۔لہسن
پیاز جیسی خصوصیات رکھتا ہے۔ کولیسٹرول کم کرکے جنسی ملاپ کی خواہش تیز کرتا ہے۔ خون کے بہاؤ کو بڑھاتا ہے۔

9۔الائچی
اس کے اندر دو ایسے مردانہ ہارمونز بنانے والے کیمیکلز ہیں جو جنسی اختلاط کی خواہش پیداکرتے ہیں۔ اس میں پایا جانے والا جزو سینیول مرکزی اعصابی نظام کوبیدار رکھتا ہے۔

10۔سونف
اس کامسلسل استعمال جنسی خواہش بیدار رکھتا ہے۔

11۔مچھلی یا السی کا تیل
اومیگا تھری چکنے تیزاب کی وجہ سے خون پر بری کولیسٹرول کا درجہ کم کرتا ہے۔ لہٰذا جنسی احساسات پر کہر نہیں جمنے دیتا۔

Food To Enhance Your Sex Life

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Food To Enhance Your Sex Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Food To Enhance Your Sex Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By aqib shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4392 Views   |   10 Sep 2019
About the Author:

aqib shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. aqib shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

Food To Enhance Your Sex Life

Food To Enhance Your Sex Life ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Food To Enhance Your Sex Life سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔