باغبان میں ماں باپ دونوں کو نکالا، یہاں ایک ماں بیٹوں سے پالی نہیں جا رہی ۔۔ بیچاری بے بی باجی زندہ کیسے ہیں؟ صارفین افسردہ

ڈرامہ بے بی باجی کی ہر گزرتی قسط گھر گھر کی کہانی اور آنسوؤں کی زبانی بنتی جا رہی ہے۔ بیچاری بے بی باجی اپنے شوہر کی موت کے بعد بالکل تنہا پڑ گئیں ہیں۔ اب ان کو کوئی سنبھالنے والا نہیں ہے۔ ان کے بیٹوں نے اپنی بیویوں کی غلامی کرنے میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ فلم باغبان میں آپ نے دیکھا کہ وہ میاں بیوی ایک دوسرے سے جدا نہیں رہنا چاہتے تھے جبکہ ان کے بچے ان کو اپنے گھروں میں رکھ رہے تھے چاہے وہ رویہ کیسا بھی ہو لیکن کم از کم والدین کے سر سے سایہ تو نہیں چھینا تھا۔ لیکن بے بی باجی کے بیٹے تو بیویوں کے آنچل سے بندھے ہوئے ہیں اور اپنی ماں کو ہی چھوڑنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

بے بی باجی کا ڈرامہ اس وقت پاکستان کے تقریباً ہر گھر میں کسی نہ کسی طرح دیکھا جا رہا ہے کوئی اس کو یوٹیوب پر دیکھ رہا ہے تو کوئی ٹی وی پر، کوئی فیس بک ریلز کی صورت میں دیکھ رہا ہے تو کسی نے یوٹیوب شارٹس میں اس کو دیکھا، ہر آنکھ ماں کے لیے پریشان ہے کہ بیچاری اب کہاں جائے گی؟

بے بی باجی کے لیے سب سے زیادہ اگر اس وقت سوچنے والا کوئی بیٹا ہے تو وہ ولید ہے لیکن جمال نے پیسے کمانے کی غرض سے اس کو لاہور بھیج دیا ہے۔ لاہور جانے والے ولید کو تو یہ بھی معلوم نہیں ہے اس کی چالاک بھابیاں کیسے اس کی ماں کو در بدر کر رہی ہیں۔ وہیں دوسری جانب ولید کی پسند، شہناز کی بیٹی بھی کسی اور کی ہونے جا رہی ہے۔ کیا اب باغبان کی طرح ولید واپس آ کر اپنی ماں کو سنبھالے گا اور ثمن سے شادی کرکے عذرا کو منہ توڑ کر جواب دے گا۔

Baby Baji Ke Beton Ne Nikal Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Baby Baji Ke Beton Ne Nikal Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baby Baji Ke Beton Ne Nikal Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In News  |   0 Comments   |   2744 Views   |   24 Jul 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

باغبان میں ماں باپ دونوں کو نکالا، یہاں ایک ماں بیٹوں سے پالی نہیں جا رہی ۔۔ بیچاری بے بی باجی زندہ کیسے ہیں؟ صارفین افسردہ

باغبان میں ماں باپ دونوں کو نکالا، یہاں ایک ماں بیٹوں سے پالی نہیں جا رہی ۔۔ بیچاری بے بی باجی زندہ کیسے ہیں؟ صارفین افسردہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باغبان میں ماں باپ دونوں کو نکالا، یہاں ایک ماں بیٹوں سے پالی نہیں جا رہی ۔۔ بیچاری بے بی باجی زندہ کیسے ہیں؟ صارفین افسردہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔