“اس ٹریٹمنٹ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں ہمارا اپنا خون اور پلازمہ لیا جاتا ہے اور اس کے نتائج بہت اچھے ہوتے ہیں“

یہ کہنا ہے مشہور سیلیبریٹی فرح اقرار کا جو گزشتہ ہفتے مختلف فیشل ٹریٹمینٹس کے لئے ڈاکٹر شائستہ لودھی کے کلینک گئی تھیں۔ فرح اقرار نے وہاں کون سے ٹریٹمینٹس لئے اور ان کا رزلٹ کیسا رہا اس بارے میں انھوں نے تفصیلی وی لاگ بنایا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں۔

پی آر پی کا طریقہ کار

فرح اقرار نے ہائڈرا فیشل اور پی آر پی ٹریٹمینٹ لی۔ پی آر پی ٹریٹمینٹ کے بارے میں فرح اقرار نے بتایا کہ اس میں مائیکرو نیڈلنگ بھی ہوتی ہے یعنی کے سوئی کے زریعے ٹریٹمینٹ کیا جاتا ہے لیکن اس سے پہلے نمبنگ کریم یعنی سن کرنے والی کریم لگائی جاتی ہے تاکہ چہرے پر سوئی کی چبھن کا احساس نہ ہو۔ ٹریٹمینٹ کے دوران بھی فرح اقرار نے یہی بتایا کہ انھیں تکلیف نہیں جبکہ ہائیڈرا فیشل نہ صرف جلد کے لئے اچھا ہے بلکہ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے بھی ختم کردیتا ہے۔

ٹریٹمینٹ کا رزلٹ کیسا رہا؟

اگلے دن چہرہ دھونے کے بعد فرح اقرار نے بتایا کہ نہ صرف ان کا رنگ نکھرا ہوا محسوس ہورہا ہے بلکہ داغ دھبے دور ہوگئے ہیں اور جلد تروتازہ محسوس ہورہی ہے۔

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1028 Views   |   30 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about “اس ٹریٹمنٹ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں ہمارا اپنا خون اور پلازمہ لیا جاتا ہے اور اس کے نتائج بہت اچھے ہوتے ہیں“ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (“اس ٹریٹمنٹ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں ہمارا اپنا خون اور پلازمہ لیا جاتا ہے اور اس کے نتائج بہت اچھے ہوتے ہیں“) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.